انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 599 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 599

! انوار العلوم جلد ۵ ۵۹۹ ہدایات تدریس آیت کے متعلق کشفی طور پر انسان پر ہو۔تو اخلاق کا نمونہ دکھانا بڑی تأثیر رکھتا ہے۔اسی کے متعلق قرآن میں آیا ہے رُبمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ (الحجر(۳) کفار مسلمانوں کے اخلاق کو دیکھ کر خواہش کرتے کہ کاش ہم بھی ایسے ہو جائیں۔یہ اخلاق ہی کا اثر ہو سکتا ہے کہ کافر بھی مومن کی طرح بننے کی خواہش کرتا ہے۔اور جب کوئی بچے دل سے خواہش کرے تو اس کو خدا ان لوگوں میں داخل بھی کر دیتا ہے جن کے اخلاق اسے پسند آتے ہیں۔بائیسویں ہدایت بائیسویں بات مبلغ کے کامیاب ہونے کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس میں ایک حیات اور حرکت ہو۔یعنی اس میں چستی، چالا کی اور ہوشیاری پائی جائے۔حضرت صاحب فرمایا کرتے تھے کہ تم جہاں جاؤ آگ لگا دو تاکہ لوگ جاگیں اور تمہاری اتیں نہیں۔پس چاہئے کہ مبلغ کے اپنے جسم میں ایک ایسا جوش اور ولولہ پیدا ہو جائے کہ جو زلزلہ کی طرح اس کے جسم کو ہلا دے اور وہ دوسروں میں زلزلہ پیدا کر دے۔مبلغ جس گاؤں یا شہر میں جائے وہ سو نہ سکے بلکہ بیدار ہو جائے۔مگر اب تو ایسا ہوتا ہے کہ کبھی مبلغ ایک ایک مہینہ کسی جگہ رہ کر آ جاتا ہے اور وہاں کے لوگوں کو اتنا بھی معلوم نہیں ہوتا کہ یہاں کوئی آیا تھا۔ان ہدایات پر عمل کرو یہ با میں موٹی موٹی باتیں ہیں گر اس لئے نہیں کہ ان کو نو اور کان سے نکال دو بلکہ اس لئے ہیں کہ ان پر عمل کرو ہماری ترقی اسی لئے رکی ہوئی ہے کہ مسیح ذرائع سے کام نہیں لیا جا رہا۔اخلاص اور چیز ہے لیکن کام کو صحیح ذرائع اور طریق سے کرنا اور چیز۔دیکھو اگر کوئی شخص بڑے اخلاص کے ساتھ مسجد کے پیچھے مرزا نظام الدین صاحب کے مکان کی طرف بیٹھے رہے اور کہے کہ میں اخلاص کے ذریعہ مسجد میں اخل ہو جاؤں گا تو داخل نہیں ہو سکے گا۔لیکن اگر کسی میں اخلاص نہ بھی ہو اور وہ مسجد میں آنے کا راستہ جانتا ہو تو آجائے گا۔ہاں جب یہ دونوں باتیں مل جائیں یعنی اخلاص بھی ہو اور صحیح طریق پر عمل بھی ہواد پر بھی ہو تب بہت بڑی کامیابی حاصل ہو سکتی۔پس یہ ہدایتیں جو میں نے بتائی ہیں ان پر عمل کرو تاکہ تبلیغ صحیح طریقی کے ماتحت ہو یہ باتیں دفتر تألیف میں محفوظ رہیں گی اور ان کے مطابق دیکھا جائے گا کہ کس کس مبلغ نے ان پر کتنا کتنا عمل کیا ہے۔