انوارالعلوم (جلد 5) — Page 4
الوار العلوم جلد الله ہوں کہ وہ جلد اس رقم کو پورا کرنے کی کوشش کریں اور اپنے اپنے چندے فوراً بھجوا دیں تاکہ اسی ماہ ولایت روانہ کئے جاسکیں۔گو اس قدر رقم کا اس قدر قلیل عرصہ میں ہماری جماعت کی حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوئے جمع ہونا بادی النظر میں مشکل معلوم ہوتا ہے خصوصاً جبکہ دیکھا جاتا ہے کہ ہماری جماعت کے لوگ ایک کثیر رقم ماہوار چندہ کے طور پر ادا کرتے ہیں لیکن اس جماعت کے اخلاص اور اس کام کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے میں یقین رکھتا ہوں کہ ہماری جماعت کے مرد اور عورہ میں اس کار خیر کے پورا کرنے میں دلی جوش سے قدم بڑھائیں گے۔اور اس امر کو ثابت کر دینگے کہ خدا تعالیٰ کی برگزیدہ جماعتیں جب کسی کام کے لئے ارادہ کر لیتی ہیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کو کر کے چھوڑتی ہیں۔مومن کے اخلاص اور اس کے عزم کے سامنے دنیا کی کوئی مشکل نہیں ٹھر سکتی اور پیار بھی اس کے سامنے کانی کی طرح اُڑ جاتے ہیں اور دریا پایاب ہو جاتے ہیں پس اسے جماعت احمدیہ کے احباب اتم اس کام کے لئے عزم کر لو اور پختہ ارادہ کے ساتھ اس کے لئے اُٹھو اور پھر خدا تعالیٰ کی قدرت کا تماشہ دیکھو کہ وہ کس طرح تمہاری مدد کرتا ہے کیونکہ یہ کام در حقیقت خدا تعالیٰ کا کام ہے اور تم صرف ایک ہتھیار ہو جسے زبر دست بہتی نے اپنے ہاتھ میں پکڑ لیا ہے۔میں اس موقع پر ان احباب کو خاص طور توجہ دلاتا ہوں جن کو خدا تعالیٰ نے صاحب ثروت کیا ہے وہ اس امر کو دیکھیں کہ ان کے دوسرے بھائی جو ابھی حق کے پانے سے محروم ہیں کس طرح نام و نمود کی غرض سے دس دس میں ہیں ہزار روپیہ خرچ کر کے ایسے مقامات پر مساجد تیار کراتے ہیں جہاں مساجد کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔خدا تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا کے حصول اور اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے ان سے بڑھ کر نہیں تو ان کے برابر تو ہمت دکھائیں۔مگر نہیں یہ ایک مالوی کا کلمہ ہے اور مؤمن مایوس نہیں ہوتا۔میں یہی کہوں گا کہ بہر حال وہ ان سے بڑھ کر ہمت دکھائیں اور خدا تعالیٰ کے فضلوں اور آئندہ آنے والی نسلوں کی دُعاؤں کے مستحق نہیں۔وہ یاد رکھیں انگلستان وہ مقام ہے جو صدیوں سے تشکیت پرستی کا مرکز بن رہا ہے اور اس میں ایک ایسی مسجد کی تعمیر جس پر سے پانچ وقت ADATA TADATA TADATA اللہ کی صدا بلند ہو کوئی معمولی کام نہیں ہے۔یہ ایک ایسا عظیم الشان کام ہے جس کے نیک ثمرات نسلاً بعد نسل پیدا ہوتے رہیں گے اور تاریخیں ہیں کی یاد کو تازہ رکھیں گی۔وہ مسجد ایک نقطہ مرکزی ہوگی جس میں سے نورانی شعاعیں نکل کر تمام انگلستان کو منور کر دینگی۔بیشک اس سے پہلے بھی وہاں ایک مسجد قائم ہے مگر وہ ایسے وقت ۱