انوارالعلوم (جلد 5) — Page 190
انوار العلوم جلد ۵ 19- لورح الندي اگر رسالہ لکھا جاتا تو اس کو بار بار پڑھنا وقت چاہتا جو ہر شخص کو میر نہ ہو سکتا۔مگر نظم میں لیا مضمون تھوڑی عبادت میں آجانے کے باعث ہر ایک شخص آسانی سے اس کا روزانہ مطالعہ بھی کر سکتا ہے اور اس کو ایسی جگہ بھی لڑکا سکتا ہے جہاں اس کی نظر اکثر اوقات پڑتی رہے اور اس طرح اپنی یاد کو تازہ رکھ سکتا ہے۔خوب یاد رکھو کہ بعض باتیں چھوٹی معلوم ہوتی ہیں مگر ان کے اثر بڑے ہوتے ہیں لیں اس میں لکھی ہوئی کوئی بات چھوٹی نہ سمجھو اور ہر ایک بات پر عمل کرنے کی کوشش کرو۔تھوڑے ہی دن میں اپنے اندر تبدیلی محسوس کرو گے اور کچھ ہی عرصہ کے بعد اپنے آپ میں اس کام کی اہلیت پیدا ہوتی دیکھو گے جو ایک دن تمہارے سپرد ہونے والا ہے۔یہ بھی یاد رکھو کہ تمہارا یہی فرض نہیں کہ اپنی اصلاح کرو بلکہ یہ بھی فرض ہے کہ اپنے بعد میں آنے والی نسلوں کی بھی اصلاح کی فکر رکھو اور ان کو نصیحت کرو کہ وہ اگلوں کی فکر رکھیں اور اسی طرح یہ سلسلہ ادائے امانت کا ایک نسل سے دوسری نسل کی طرف منتقل ہوتا چلا جاوے تا کہ یہ دریائے فیض جو خدا تعالیٰ کی طرف سے جاری ہوا ہے ہمیشہ جاری رہے اور ہم اس کام کے پورا کرنے والے ہوں جس کے لئے آدم اور اس کی اولاد پیدا کی گئی ہے۔خدا تمہارے ساتھ ہو۔اللهم آمين خاکسار مرزا محمود احمد خلیفہ المسیح الثانی نونهالان جماعت مجھے کچھ کہنا ہے پر ہے یہ شرط کہ ضائع میرا پیغام نہ ہو چاہتا ہوں کہ کروں چند نصائح تم کو تاکہ پھر بعد میں مجھ پر کوئی الزام نہ ہو جب گزر جائیں گے ہم تم پر پڑے گا سب بار شستیاں ترک کرد طالب آرام نہ ہوتے خدمت دین کو اک فضل الٹی جانو اس کے بدلے میں کبھی طالب انعام نہ ہوئے دل میں ہو سوز تو آنکھوں سے رواں ہوں آنسو تم میں اسلام کا ہو مغز فقط نام نہ ہوتے سرمیں نخوت نہ ہو آنکھوں میں نہ ہو برق غضب دل میں کینہ نہ ہو لب پہ کبھی دشنام نہ ہو خیر اندیشی احباب رہے مد نظر عیب چینی نہ کرو مفسد و تمام نہ ہو چھوڑ دو حرص کرو زہد و قناعت پیدا زیر نہ محبوب بنے ہیم دل آرام نہ ہوتے رغبت دل سے ہو پابند نماز و روزه نظر انداز کوئی حصہ احکام نہ ہو