انوارالعلوم (جلد 5) — Page 136
انوار العلوم جلد ۵ خاتم النبین کی شان کا اظہار معنی ہیں کہ آپ نبیوں کی مہر ہیں چنانچہ امام بخاری کتاب المناقب میں ختم نبوت کی تشریح یہ کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت پر مہر تھی یہ اس تشریح سے ظاہر ہے کہ ختم کے معنی مہر ہیں نہ ختم کر دینے کے اور مر تصدیق کے لئے ہوا کرتی ہے جس سے مہر لگانے والے کی فضیلت ظاہر ہوتی ہے۔ورنہ آخر ہونا تو کوئی فضیلت نہیں ہے۔فضیلت یہی ہے کہ جس جس نبی پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیقی مہر لگ گئی وہ سچا ثابت ہو گیا جس قدر انبیاء مانے جاتے ہیں کیا اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی نبوت کی تصدیق نہ کرتے تو آج مسلمان ان کو نبی مانتے ؟ ہرگز نہیں۔اس سے معلوم ہوا کہ گذشتہ انبیاء کی نبوت کے ثبوت کے لئے ضروری ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیقی مصر ان پر ہو۔اسی طرح آئندہ بھی وہی نبی ہوگا جو آپ کی مہر کی تصدیق رکھے گا۔اس سے آپ کی بہت بڑی عظمت اور بڑائی کا اظہار ہوتا ہے۔اس لئے ہم نے حضرت مرزا صاحب کو قبول کیا ہے۔فقط تمت بالخ ○ عد بخاری کتاب المناقب باب۔النبوة