انوارالعلوم (جلد 5) — Page 73
ש انوار العلوم جلد ۵ دام صداقت اسلام ثبوت دے رہے ہیں کہ جس شخص نے یہ خبر دی تھی وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے تھا اور خدا تعالیٰ سے اس کا بہت بڑا تعلق ہے اور اس سے ثابت ہے کہ اسلام ہی وہ مذہب ہے جس میں اب بھی ایسا انسان پیدا ہوتا ہے جس کے دل میں خدا تعالیٰ سے محبت پیدا ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ اس سے اپنی محبت کا ثبوت دیتا ہے ۔ اسلام کی صداقت میں ایک اور پیشگوئی پھر لوگ کہتے ہیں کہ پھر لوگ کہتے ہیں کہ وہ اسلام کا دشمن تھا مگر ہیں وہ کا تھا۔ ہم دیکھتے ہیں کہ وہ اسلام کا کیسا عاشق تھا۔ اس کے اپنے خاندان کے بعض لوگوں نے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کی تو اس نے ان سے قطع تعلق کر لیا ۔ اسی خاندان کے ایک حصہ نے جو اسلام کی ہنگ کیا کرتا تھا آپ سے درخواست کی کہ آپ ایک معاملہ میں ہم سے اچھا سلوک کریں ۔ مرزا صاحب نے کہا اچھا اگر تمہاری اصلاح ہو جائے تو ہم سلوک کر دیتے ہیں، لیکن چونکہ ان کی اصلاح آپ سے تعلق پیدا کرنے سے ہو سکتی تھی اس لئے آپ نے کہا کہ تم اپنی لڑکی کا رشتہ مجھ سے کر دو ۔ انہوں نے اس کے جواب میں کہا کہ کیا تم پھوپھی کی لڑکی سے جو تمہاری بہن ہے شادی کرنا چاہتے ہو۔ حضرت صاحب نے کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی تو اپنی پھوپھی کی لڑکی سے شادی کی تھی ۔ کہنے لگے انہوں نے بھی بہن سے شادی کی تھی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس ہتک پر حضرت مرزا صاحب نے انہیں کہا کہ اس پر تمہیں خدا کی گرفت ہوگی ۔ نادانوں نے اس پر منہی اڑائی ۔ حالانکہ یہ ایک عظیم الشان ثبوت تھا اسلام کی صداقت اور خدا تعالیٰ کا اپنے بندوں کے ساتھ کلام کرنے کا ۔ چنانچہ جب انہوں نے اس طرح کہا تو انہیں کہا گیا کہ اگر تم نے توبہ نہ کی اور اسی جگہ شادی نہ کی جہاں کے متعلق تم نے تم ایسے الفاظ کے ہیں جن سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک ہوتی ہے تو کسی اور جگہ شادی کرنے سے تین سال کے عرصہ میں لڑکی کا باپ اور جس سے شادی کی جائے گی وہ اڑھائی سال کے اندر مر جائے گا۔ یعنی اس پیشگوئی میں یہ باتیں بتائی گئی تھیں کہ (ا ) لڑکی کی شادی ہونے تک اس کا باپ زندہ رہے گا ۔ (۲) اگر اس نے کسی اور جگہ لڑکی کا نکاح کر دیا تو نکاح کرنے سے تین سال کے اندر اندر وہ مر جائے گا ۔ (۳) جس سے اس کی شادی کی جائے گی وہ اڑھائی سال تک مر جائے گا ۔ (۴) پھر یہ بھی کہا گیا تھا کہ توبہ کہ توبہ کر بلا رہی ہے ۔ یعنی اگر وہ توبہ کرلیں گے تو بلا ان سے ٹل جائے گی ۔ اس میں یہ بتایا گیا کہ عورت رجوع کرلے گی ۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ کس طرح یہ پیشگوئی پوری ہوئی ۔ اس کے شائع ہونے کے بعد لڑکی کا باپ اس وقت تک زندہ رہتا ہے جب تک اس کا نکاح نہیں کرتا۔