انوارالعلوم (جلد 5) — Page 39
انوار العلوم جلد ۵ ۳۹ صداقت احمدیت آسمان پر اٹھا لیا ۔ لیکن محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر دکھ پر دُکھ آئے مصیبتوں پر مصیبتیں پڑیں مگر خدا تعالیٰ نے انہیں اسی زمین میں رکھا آسمان پر نہ اُٹھایا ۔ اس کے متعلق سوال پیدا ہوتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تو یہ حالت ہے کہ خدا تعالیٰ کی اطاعت اور فرمانبرداری میں اس قدر بڑھ گتے ہیں کہ رات اور دن خدا تعالیٰ کی اطاعت کے سوا انہیں کوئی کام ہی نہیں اور خدا تعالیٰ کے سوا انہیں کچھ کہ اور دن خدا کی اطاعت کے سوا انہی کوئی کام نہیں اور خدا تعالی کے سوا نہیں تھے نظر ہی نہیں آتا ۔ حتی کہ عیسائی بھی کہتے ہیں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو اور تو خواہ کچھ کہیں لیکن اس میں شک نہیں کہ وہ اُٹھتا بیٹھتا ، کھانا پنیا ، سونا جاگتا، صبح و شام ، شادی و غمی ، حتی کہ میاں بیوی کے تعلقات میں ، کپڑے پہنتے وقت ، پاخانہ پھرتے وقت غرضیکہ ہر گھڑی اور ہر لحظہ خدا کا ہی نام لیتا ہے اور ایسے معلوم ہوتا ہے کہ گویا خدا کے متعلق اسے جنون تھا۔ تو وہ شخص جو خدا تعالیٰ کی محبت میں اتنا بڑھ گیا تھا کہ ایک عیسائی کہتا ہے کہ خدا کا اس کو جنون ہو گیا تھا اس کی تو خدا تعالیٰ مشکلات اور تکالیف میں اس طرح مدد نہیں کرتا کہ آسمان پر اُٹھائے۔ لیکن جب حضرت عیسی کو ذرا تکلیف آتی ہے تو خدا نہیں آسمان پر اُٹھا لیتا ہے ۔ پھر محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو تو دشمنوں سے محفوظ رہنے کے لئے راتوں رات لکہ سے جانا اور ایک غار میں چھپنا پڑتا ہے مگر حضرت عیسی کے لئے خدا تعالیٰ مکان کی چھت پھاڑ کر انہیں آسمان پر اُٹھا لیتا ہے۔ اب بتاؤ ان دونوں میں سے خدا تعالیٰ کا زیادہ پیارا اور محبوب کون ہوا ؟ محمد حیات مسیح سے خدا و رسول پر الزام اس سے خدا تعالی پر الزام آتا ہےکہ جب یہ صل اللہ علیہ وسلم پیار اور محبت میں سب سے بڑھ گئے تھے تو کیوں خدا تعالیٰ نے ان سے سب سے زیادہ پیار اور محبت ظاہر نہ کی اور ان کے مقابلہ میں کیوں ۔ حضرت عیسی سے اپنی محبت اور پیار کا زیادہ ثبوت دیا۔ چاہتے تو یہ تھا کہ جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم پیار میں سب سے بڑھ گئے تھے تو خدا تعالیٰ بھی انہیں کے ساتھ اپنی زیادہ محبت کا ثبوت دیتا اور مشکلات کے وقت انہیں آسمان پر اُٹھا لیتا ۔ صحابہ کے دل میں آنی کے طور پر یہ بات آتی بھی ہے کہ یہ انسان ایسا نہیں ہے کہ زمین پر وفات پائے۔ چنانچہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پانی تو حضرت عمرہ جیسا جلیل القدر صحابی تلوار لے کر کھڑا ہو گیا اور انہوں نے کہا کہ جس نے یہ کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں اس کی گردن اڑا دوں گا وہ تو آسمان پر گئے ہیں اور پھر آئیں گے ۔ اس وقت اس کے خلاف کہنے کی کسی کو جرات نہ ہوئی اور سب خاموش ہو گئے کہ اتنے میں حضرت ابو بکر نہ آئے اور سیدھے اندر چلے گئے ۔ جب جا کر دیکھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ