انوارالعلوم (جلد 5) — Page 556
۵۵۶ بالا نكته الله انوار العلوم جلد ۵ کند هم جنس باہم جنس پرواز " جو ہم جنس ہو جاتے ہیں ان کو آپس میں تعلق پیدا ہو جاتا ہے۔اس قاعدہ کے ماتحت جو لوگ ملائکہ کی طرح ہو جاتے ہیں ان کے لئے ملائکہ کے فیوض بھی بڑھتے جاتے ہیں۔ملائکہ کی صفت خدا تعالیٰ نے یہ بیان فرمائی ہے کہ لا يَعْصُونَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ (التحریم :) وہ خدا کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے۔جو حکم بھی انہیں ملتا ہے اسے بجالاتے ہیں۔جب کوئی شخص اسی صفت کو اپنے اندر پیدا کر لیتا ہے تو اس کے ساتھ ملائکہ کا تعلق ہو جاتا ہے۔کوئی کسے یہ تو بڑے لوگوں کا کام ہے چھوٹے درجہ کے لوگ کیا کریں لیکن ایسے لوگوں کے لئے بھی کچھ ذرائع ہیں۔ان ذرائع کو بیان کرتے ہوئے میں سب سے پہلے اس ذریعہ کو لیتا ہوں جو حضرت میسج موعود نے فرمایا ہے۔پہلا ذریعہ جو حضرت صاحب نے فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ میں انسان پر جبرئیل نازل ہو اس کے پاس بیٹھنے سے یہ بات حاصل ہو جاتی ہے کیونکہ اس کی آنکھوں سے ، اس کے ہاتھوں سے، اس کے ناک سے ، اس کے منہ سے ، غرض کہ اس کے جسم کے ہر ذرے سے ایسی نورانی شعاعیں نکلتی ہیں جو قلوب پر اثر کرتی ہیں اور اس طرح ملک انسان پر بالواسطہ نازل ہوتا رہتا ہے۔قرآن کریم سے اس کے متعلق اس طرح استدلال ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔كُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ (التوبة: 119 صادقوں کے ساتھ مل جاؤ۔اس کا یہی مطلب ہے کہ صادقوں سے ایسا تعلق پیدا کرو کہ جبرئیل کا جو اثر ان پر ہوتا ہے اس سے تمہیں بھی سہارا مل جائے۔ایک گرے ہوئے کے اُٹھانے کا کیا ذریعہ ہے یہی کروہ دوسرے کو پکڑ کر اور اس کا سہارا لے کر گھڑا ہو جائے۔الیسا ہی جبرائیل جس پر نازل ہوتا ہو اس کا سہارا لے کر ایسے لوگ کھڑے ہو جاتے ہیں۔دوسرا ذریعہ یہ ہے کہ رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم پر درود بھیجے اور یہ بھی قرآن سے معلوم ہوتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : إِنَّ اللهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبي۔ياتيها الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تسليما (الاحزاب : ۵۷) اللہ اور اس کے ملائکہ اس نبی پر ہر وقت برکتیں بھیج رہے ہیں اور جب وہ برکتیں تحریں۔تو مؤمنو ! تمہارا بھی یہ کام ہے کہ تم بھی برکتیں بھیجو۔اس کے متعلق سوال ہو سکتا ہے کہ یہ بات بیشک مانی کہ اس آیت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا حکم ہے۔مگر یہ کس طرح معلوم ہوا ہے کہ اس کے نتیجہ مں ملائکہ سے تعلقی ہو جاتا ہے۔اس کا ثبوت قرآن سے ہی ملتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے : يَا نَيْهَا الَّذِينَ