انوارالعلوم (جلد 5) — Page 528
انوار العلوم جلده ۵۲۸ ملائکة الله شیشہ بہت بہتر ہے تو اس پر لیں گے نہ کہ لوہے کے ٹکڑے پر لیں گے۔ چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قلب بہترین قلب تھا اس لئے آپ پر فیضان کا جو عکس پڑا وہ چونکہ سب سے اعلیٰ اور بڑھ کر تھا اس لئے وہی قیامت تک رہے گا اور اس طرح فیضان کی نوعیت بدل گئی ۔ گئی۔ دیکھو حضرت مسیح کو جبرائیل کے فیضان کی شکل کشف میں کبوتر کی دکھائی گئی لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یہ فیض آدمی کی شکل میں آیا جو بہت اعلیٰ اور اکمل فیضان تھا ۔ تو فیضان کی پرفیض اعلی نوعیت کا بھی فرق ہوتا ہے اسی نوعیت کے فرق کی وجہ سے جبرائیل کے کئی نام ہیں۔ روح القدس - روح الامین وغیرہ - روح القدس جبرائیل کا نام اس کلام پاک کی وجہ سے ہے جو وہ نازل کرتا ہے کرتا ہے اور روح الامین اس کا لقب اس کلام پاک کے نازل کرنے کی وجہ سے ہے جس کی ہمیشہ اس نے حفاظت بھی کرنی تھی اور جس کلام کو ہرقسم کے نقص سے محفوظ رکھنا اس کا فرض تھا۔ یہ نام جبرائیل کے لئے اسی فیضان کی وجہ سے ہے جو رسول کریمصلیاللہ علیہ سل پر پڑا گیا جبرائیل رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم کا ممنون احسان ہے کہ آپ کے سبب اسے ایک اور خطاب ملا۔ غرض دوسرے انبیائ پر روح القدس کے رنگ میں جبرائیلی پر تو پڑا لیکن سول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر روح الامین کے رنگ میں پر تو پڑا جس کا یہی کام نہیں کہ پاکیزگی پیدا کرے بلکہ یہ بھی ہے کہ پاکیزگی ہمیشہ کے لئے قائم بھی رکھی جائے۔ روح الامین میں قدوسیت بھی آگئی اور اس کے ساتھ ہم روح ہی ہمیشگی بھی پائی گئی اس لئے یہ نام روح القدس کی نسبت اعلیٰ ہے ۔ ملک افضل ہے یا انسان ؟ ہے اب میں اس سوال کا جواب دیتا ہوں کہ ملک افضل ہے یا انسان ؟ کیونکہ پیچھے جو اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مینی ، موسی ، رسول کریم صل اللہعلیہ سلم جبرائیلی پرتو سے اس درجہ کو پہنچے تو اس کے متعلق کسی کے دل میں خیال پیدا ہو سکتا ہے کہ وہ افضل ہوا جس نے ان پر پر تو ڈالا نہکہ وہ جو اس کے پرتو سے اعلیٰ مقام پر پہنچے ۔ یاد رکھنا چاہئے کہ باوجود اس کے ک حضرت علی ، حضرت مولی اور رسول اکرم صل اللہ علیہ سلم پر جبرائیل کا پر تو پڑا یہ جبرائیل سے اعلیٰ ہیں اور اس کے کئی وجوہ ہیں ۔ (1) جبرائیل بے شک پر تو ڈالنے والا ہے مگر بطور واسطہ کے ورنہ اصل عکس ڈالنے والا خدا