انوارالعلوم (جلد 5) — Page 527
انوار العلوم جلد ۵ ۵۲۷ ذریعہ کرتا ہے۔ یہی بات حضرت عیسی کے متعلق آئی، عیسائی کہتے ہیں کہ شیطان ان کو دھوکا دیتا تھا خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ شیطان ان کو کس طرح دھوکا دے سکتا تھا ان کے ساتھ تو جبرائیل تھا۔ اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب جبرائیل کے نازل ہونے کا مطلب ہے کہ وہ اپنا عکس ڈالتا ہے تو جس قدر انسان ایسے ہوئے ہیں کہ ان پر جبرائیل کا عکس پڑتا تھا وہ سب ایک جیسے ہونے چاہئیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت موسی ، حضرت علی ان سب کا ایک ہی درجہ ہونا چاہئے مگر یہ غلط ہے کیونا ٹیکس مختلف ہوتے ہیں اور اس کے لئے یہی نہیں دیکھا جاتا کہ مکس کس کا ہے؟ بلکہ یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ ہے کہ عکس کس پر پڑا ہے۔ لوہے کی چادر پر سورج کا جو عکس پڑے گا وہ اور شان کا ہوگا اور شیشے پر جو عکس پڑے گا وہ اور شان کا۔ بیشک جبرائیل ایک ہی تھا اور اس کا عکس بھی ایک ہی ہے ۔ مگر آگے جتنے جتنے قلب مصفی تھے اتنی ہی اس کی شکل اعلیٰ درجہ کی دکھائی دی۔ یہی وجہ ہے کہ باوجود اس کے کہ جبرائیل ایک ہی تھا آگے جن پر عکس پڑا وہ الگ الگ درجہ کیے تھے۔ موسی موسی ہی تھا اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم محمد ہیں ۔ اور یہی وجہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سب انبیاء سے اعلیٰ رہتے اور درجہ والے قرار پائے کہ ایک ہی نے سب نبیوں پر عکس ڈالا ورنہ اگر عکس ڈالنے والے الگ الگ ہوتے تو کہا جاتا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر کس ڈالنے والا چونکہ اعلی درجہ کا تھا اس لئے آپ کو اعلیٰ درجہ حاصل ہوا اور دوسرے انبیان پر کسی ڈالنے والے ایسے نہ تھے اس لئے وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کم درجہ پر رہے ۔ اگر ان پر بھی وہی عکس ڈالتا جس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ڈالا تو وہ اسی درجہ کو حاصلکر لیتے رسول کریم صل اللہ علی ولی کو حاصل ہوا بین اب چونکہ ایک ہی عکس ڈالنے والا ہے اس لئے ان کے مدارج میں جو فرق ہے وہ ان کے اپنے اپنے قلب کی صفائی سے تعلق رکھتا ہے کیونکہ ایک ہی چیز جب مختلف چیزوں پر برا بر اثر ڈالے تو ان کے اپنے پر بر اپنے ظرف کے مطابق نتیجہ مرتب ہو گا۔ جبکہ جن پر عکس پڑے ان کے اندرونے میں فرق ہو تو با وجود ایک نئے کا ہی عکس پڑنے کے پھر بھی نتیجہ میں فرق ہوگا ۔ اور یہی رسول صلی اللہ علیہ سلم اسی کی سب سب انبیاء پر فضیلت ہے کہ آپ کا سینہ سب سے اعلیٰ اور مصفی تھا اور اس پر جو عکس پڑا وہ وہ سب سے بڑھ سے بڑھ کر تھا۔ اس کے ساتھ یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ کبھی فیضان کی نوعیت کے لحاظ سے اس کے نام مختلف رکھ دیئے جاتے ہیں یوں وہ روح القدس کا ہی فیضان ہوتا ہے اور فیضان کی نوعیت قلب کی صفائی کے مطابق ہوتی ہے۔ دیکھو جب سورج کا مکس لینا ہو اور معلوم ہو کہ اس کے لئے