انوارالعلوم (جلد 5) — Page 514
انوار العلوم جلد ۵ ۵۱۴ ملائكة الله پیدا کرنے کے لئے ملائکہ کا وجود ضروری ہے ۔ تیسری ضرورت ملائکہ کی یہ معلوم ہوتی ہے کہ ہم ظاہری عالم میں دیکھتے ہیں کہ جمانی تربیت کے لئے دو مینے ہیں ایک وہ جو بغیر انسان کے علم اور اس کے دخل کئے اس کا کام کر رہا ہے ۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :۔ وَسَخَّرَ لَكُمُ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَةِ وَالنُّجُومُ مُسَخَّرْتُ بِأَمْرِهِ (النحل : ۱۳) کہ خدا کے حکم کے ماتحت رات اور دن سورج اور چاند اور ستارے بغیر تمہاری کی محنت کے تمہارے لئے کام کر رہے ہیں ۔ مسخر عربی میں اس کو کہتے ہیں جس پر کچھ خرچ نہ ہو اور وہ کام دے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے تمہارے لئے رات اور دن ، سورج اور چاند اور ستاروں کو کام میں لگا دیا ہے تمہیں ان کے لئے کوئی محنت نہیں کرنی پڑتی ۔ رات آتی ہے اور دن چڑھتا ہے لیکن تم اس کے لئے کوئی محنت نہیں کرتے اور تمہارا ان پر کچھ خرچ نہیں ہوتا ۔ اسی طرح سورج دھوپ نازل کرتا ہے۔ چاند روشنی ا پر ہوتا۔ کرتا ہے۔ ستارے طرح طرح کے اثرات ڈال رہے ہیں۔ لیکن تمہیں ان کے لئے کچھ نہیں کرنا پڑتا ہے ہیں۔ یہ انتظام جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے اشارہ فرمایا ہے اس بات کا ثبوت ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایک ایسا سلسلہ ہمارے فائدہ کیلئے رکھا ہوا ہے جو آپ ہی آپ کام کرتا رہتا ہے ۔ ہمارا اس میں کچھ دخل نہیں ہوتا۔ مثلاً سورج کی شعاعوں میں ایسی طاقت ہے کہ پانی کو مختلف رنگ کی شیشیوں میں ڈال کر اگر اس کے سامنے رکھ دیا جائے تو اس میں ایسی طاقت پیدا ہو جائے گی کہ اس سے کئی بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح چاند کی روشنی سے بعض سبزیاں بڑھتی اور کہتی ہیں ۔ گڑی کو تو میں نے خود دیکھا ہے کہ چاندنی رات میں اس قدر جلدی بڑھتی ہے کہ اس کے بڑھنے کی صرصر کی آواز آتی ہے ۔ اور بھی نباتات ایسی ہی کہ چاند کی روشنی کا ان پر بڑا اثر ہوتا ہے یہ تو ایک دو مثالیں ہیں ۔ ان چیزوں کے ہزاروں ہی اثرات ہیں جو ہمیں معلوم ہیں۔ اور جو ہمیں معلوم نہیں وہ تو نہ معلوم کتنے ہوں گے ؟ اور یہ تو پس یہ چاند اور سورج اور ستارے سب اثر ڈال رہے ہیں اور اب یہ بات دریافت کی گئی ہے کہ رسل کے کیٹروں کی قاتل دھوپ ہے اس لئے دھوپ کو بھی علاج کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اس بات کو مد نظر رکھ کر دیکھو کہ سورج کی طرح انسانوں کی خدمت کر رہا ہے ۔ ایک شخص سل کے بیمار