انوارالعلوم (جلد 5) — Page 508
انوار العلوم جلد ۵ ۵۰۸ الله حضرت مسیح موعود بار ہا فرمایا کرتے تھے کہ کئی ہزار الفاظ کا مادہ آپ کو سکھایا گیا۔ میں نے بھی اور بارہا فرمایاکرتے مادہ بہت سی باتیں ملائکہ کے ذریعہ سیکھی ہیں۔ ایک دفعہ گناہ کے مسئلہ کے متعلق اس وسعت متعلق اس وسعت کے ساتھ مجھے علم یا گیا کہ میں اس کا خیال کر کے حیران ہو جاتا ہوں کہ کس عجیب طریق سے کوتاہیوں اور غلط کاریوں کا نقشہ کھینچا گیا ہے ۔ سترھواں کام ملائکہ کا یہ ہوتا ہے کہ ہر شخص کے دل میں نیک تحریک اور نیک خیال پیدا کرتے ہیں۔ یہ اس فرشتہ کا کام ہوتا ہے جو ہر ایک انسان کے لئے الگ الگ مقرر ہوتا ہے ۔ اصل میں یہ انتظام جبرائیلی تسلط کے ماتحت ہی ہوتا ہے کہ فرشتہ انسان کے دل میں نیک تحریکیں کرنا رہتا ہے ۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :۔ فِي الْقَلْبِ لَمَّتَانِ لَمَّةٌ مِّنَ الْمَلَكِ إِبْعَادُ بِالْخَيْرِ وَتَصْدِيقُ بِالْحَقِّ فَمَنْ وَجَدَ ذَلِكَ فَلْيَعْلَمُ أَنَّهُ مِنَ اللهِ سُبْحَانَهُ فَلْيَحْمَدِ اللَّهَ وَلَمَّةٌ مِنَ الْعَدُوَ الْعَادُ بِالشَّرِّ وَنَكَذِيبُ بِالْحَقِّ وَنَهَى عَنِ الْخَيْرِ فَمَنْ وَجَدَ ذَلِكَ فَلْيَسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ فرماتے ہیں ۔ انسان کے دل میں دو تحریکیں ہوتی ہیں۔ ایک فرشتے کی طرف سے اس میں نیک باتوں کی تحریک ہوتی اور سچائی کی تصدیق ہوتی ہے پس جس کے دل میں ایسی تحریک ہو جائے وہ جان ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے پس وہ اللہ کا شکر کرے ۔ اور ایک عدو کی طرف سے اس میں بُری باتوں کی تحریک ہوتی ہے اور سچائیوں کا انکار ہوتا ہے اور نیک باتوں سے روکا جاتا ہے پس جس کے دل میں ایسی تحریک ہو وہ اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگے شیطان سے ۔ یہ میں نے ملائکہ کی حقیقت اور ان کے کام بتائے ہیں ان سے معلوم ہو گیا ہو گا کہ ملائکہ یونی نہیں بلکہ ان کا انسان کے ساتھ بہت بڑا تعلق ہے ۔ اس لحاظ سے ہی معمولی مسئلہ نہ رہ گیا جیسا کہ عام لوگ سمجھتے ہیں۔ بلکہ معلوم ہوا کہ ملائکہ کا وجود بھی ایک نہایت کار آمد چیز ہے ۔ کیا انسان ملائکہ کو نفع پہنچا سکتا ہے ؟ اب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ آیا ملائکہ کو انسان بھی کوئی فائدہ پہنچاتا ہے یا نہیں ؟ اس کے متعلق جہاں تک میری تحقیق ہے یہی معلوم ہوتا ہے اور میرا قرآن اور حدیث سے استنباط ہے کہ اور تو کسی رنگ لک میں