انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 483 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 483

انوار العلوم جلد ۵ ۲۸۳ ملائکة الله ایمان میں داخل ہے وہ لغو نہیں ہے بلکہ اس کے بہت بڑے فوائد ہیں ۔ پس چونکہ یہ ایک ایسا مضمون ہے کہ جس سے عام لوگوں کو لگاؤ نہیں اس لئے اس کی طرف خاص توجہ کی ضرورت ہے۔ نئی تعلیم کی وجہ سے ملائکہ پر بھی اعتراض کئے جاتے ہیں مگر ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کو ثابت کر سکتے ہیں اور اسی طرح ثابت کر سکتے ہیں جس طرح اور بہت سی چیزوں کو ثابت کیا جاتا ہے جو نظر سے غائب ہوتی ہیں۔ اور ہم ملائکہ کے متعلق ایسے ثبوت دے سکتے ہیں کہ ہر شخص سے ۔ اور ہے ان کو سمجھ سکتا ہے بشرطیکہ تعصب کی پٹی اس کی آنکھوں پر نہ بندھی ہو۔ کیا ملائکہ نہیں ہیں ؟ آپ کی نئی تعلیم کے اثر سے بالعموم مسلماوں میں یہ خیل پیدا ہوگا ہو گیا یا مالیات مالی ہے کہ ملائکہ کا کوئی وجود نہیں ہے۔ بلکہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے دل ہیں جو قوت پیدا ہوتی تھی اس کا نام ملائکہ رکھ دیا گیا ہے۔ اور یہ جو نام جبرائیل یا میکائیل رکھ دیے گئے ہیں ان کی غرض یہ ہے کہ لوگوں میں چونکہ ان کا خیال پھیلا ہوا تھا اور یہ نام رایج تھے اس لئے اپنی باتوں کو زیادہ موثر بنانے کے لئے ان کے نام لے دیئے گئے ہیں۔ مگر ہم دیکھتے ہیں کہ ملائکہ کا وجود اس زور کے ساتھ تسلیم کیا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے بعد اگر کثرت کے ساتھ کوئی مسئلہ پایا جاتا ہے تو ملائکہ کا ہی ہے ۔ وحشی سے وحشی قوموں کے حالات سے بھی پتہ لگتا ہے کہ وہ ملائکہ کو مانتے تھے۔ بہت سے مذاہب ایسے ہیں جن کی تعلیمیں اب دنیا میں پائی نہیں جاتیں مگر ان کے آثار قدیمہ سے ملائکہ کا پتہ لگتا ہے اور جو مذاہب موجود ہیں ان میں تو نہایت صفائی کے ساتھ ان کا ذکر پایا جاتا ہے ۔ دیگر مذاہب میں ملائکہ کا ذکر چنانچہ قدیم مذاہب میں سے سب سے زیادہ زردشتی مذہب میں بیان کیا گیا ہے ۔ اس مذہب کے لوگوں نے جس صفائی کے ساتھ ملائکہ کے متعلق بیان کیا ہے اگر چہ انہوں نے اس بیان میں غلطیاں بھی کی جس کے ساتھ ملان با این لیا بھی ہیں) مجھے افسوس کے ساتھ اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ اتنا مسلمانوں نے نہیں کیا۔ ان لوگوں نے ملائکہ کا ذکر نہایت تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے ۔ ان کے بعد دوسرے درجہ پر یہودی ہیں ۔ یہ چونکہ تازہ ہی مذہب ہے اور کوئی بہت زیادہ زمانہ اس پر نہیں گزرا اور اس کی حفاظت بھی ایک حد تک ہوتی رہی ہے اس میں بھی ملائکہ کے متعلق بہت سی تعلیم موجود ہے۔ ان کے بعد ہندو ہیں۔ ان کا مذہب اگر چہ بہت قدیم کا ہے مگر ان میں بھی ملائکہ کو سلیم کیا گیا ہے ۔ گو آج کل یہ لوگ ان کی ار تشریحیں کر دیں۔ اس طرح چین کے لوگوں کی جو پانی کم ہیں