انوارالعلوم (جلد 5) — Page 440
انوار العلوم جلد ۵ ۴۴۰ اصلاح نفس تھے ۔ ان صاحب نے افیون کی ڈبیہ نکالی اور سب کے آگے پھرائی ۔ جب کسی نے بھی اس میں سے کچھ نہ لیا تو اس نے بڑے افسوس سے کہا کیا کوئی بھی نہیں کھاتا ؟ اس قسم کی باتوں کو دیکھ کر مجھے خیال آیا کہ نشے کے عادی دوسروں کو کیوں وہی چیز کھلانے کی کوشش کرتے ہیں ؟ اس کی وجہ یہ معلوم ہوئی کہ وہ سب کو نشہ لگانا چاہتے ہیں کہ سب جگہ اس نشہ والے موجود ہوں اور جہاں وہ جائیں انہیں وہ نشہ والی چیز میسر آسکے ۔ گویا وہ اپنے فائدہ کے لئے ساری دنیا کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں ۔ حقہ پینا چھوڑ دو ہی آپ لوگو کو صیح کرتا ہو کہ تمہیں سے جولوگ حقہ پینے کی میں آپ لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ تم میں سے جو لوگ حقہ پینے کی عادت رکھتے ہیں وہ چھوڑ دیں ۔ اور اگر خود نہ چھوڑ سکیں تو اپنے بچوں میں اس عادت کو نہ جانے دیں۔ اول تو ہم یہی چاہتے ہیں کہ حق کی عمران کی عمر سے چھوٹی ہو یعنی وہ اپنی زندگی میں ہی حقہ کا خاتمہ کر دیں۔ لیکن اگر انہیں اتنا ہی عزیز ہے کہ جیتے جی نہیں چھوڑنا چاہتے تو اپنی عمر حقہ کا کردیں اگر ہے کہ جیتے جی تو اپنی عمر کے ساتھ ہی اس کا بھی خاتمہ کریں اور اپنے پیچھے اپنے بچوں میں اسے نہ چھوڑیں ۔ لوگ اول اول تو تھوڑی سی تکلیف سے بچنے کے لئے بچے کو کہتے حقہ سلگا دو ۔ مگر چونکہ یہ نشہ ہے اس کو بھی لگ جاتا لئے کو دو مگر یہ اس ہے اور وہ بھی اس کا عادی ہو جاتا ہے۔ تمہیں چاہئے کہ اپنے بچوں تک اس بُری عادت کو ہر گز نہ جانے دو۔ یہ ایک لعنت ہے اور ایسی لعنت ہے کہ روٹی کے لئے نہیں مگر اس کے لئے گندی سے گندی اور ذلیل سے ذلیل مجلس میں جانا پڑتا ہے ۔ اول تو میں یہی کہوں گا کہ ہر ایک اسے چھوڑ دے ورنہ جن کی عمر تیس سال تک کی ہے وہ تو ضرور چھوڑ دیں۔ اور جن کی عمر تھیں اور چالیس کے درمیان ہے وہ بھی چھوڑنے کی کوشش کریں۔ اور جو اس سے بڑی عمر کے ہیں وہ اگر نہ چھوڑ سکیں تو اولاد کو ضرور یہ کہیں کہ من نه کردم شما حذر بکنید احمدی لڑکیوں کے رشتوں سے متعلق ہدایت پانچویں بات جو اس زمانہ میں ہماری جان بات جو میں جاعت کے لئے نہایت ضروری ہے وہ غیر احمدی کو رشتہ نہ دینا ہے۔ جو شخص غیر احمدی کو رشتہ دیتا ہے وہ یقیناً حضرت مسیح موعود کو نہیں سمجھتا۔ اور نہ یہ جانتا ہے کہ احمدیت کیا چیز ہے؟ کیا کوئی غیر احمدیوں میں ایسا بے دین ہے جو کسی ہندو یا کسی عیسائی کو اپنی لڑکی دے دے۔ ان ۔ ان لوگوں کو تم کافر کہتے ہو مگر اس معاملہ میں وہ تم سے اچھے رہے کہ کافر ہو کر بھی کسی کافر کو لڑکی نہیں دیتے مگر تم احمدی کہلا کر کافر کو دے دیتے ہو، کیا اس لئے دیتے ہو کہ وہ تمہاری