انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 438 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 438

انوار العلوم بمله ۵ ۴۳۸ اصلاح نفس نتوں سے پر ہیز کر چوتھی بات نشوں کا ترک کرنابہ بنی نشیلی چیزیں ہیں جنہیں لوگ استعمال کرتے ہیں اور جن کی وجہ سے قوموں کی قومیں ہلاک ہو گئی ہیں۔چین کے ملک کی اتنی آبادی ہے کہ اپنی وسعت کے لحاظ سے سب سے زیادہ آباد ہے یعنی چالیس کروڑ اس کی آبادی ہے۔مگر باوجود اس کے جاپان نے جس کی آبادی صرف اڑھائی کروڑ تھی اسے ایسی خطرناک شکست دی کہ جس کی حد نہیں۔اور یورپ کی چند ہزار فوج نے چین کا دارالسلطنت فتح کر لیا اس کی کیا وجہ تھی ؟ یہی کہ چین کے لوگ افیم کھاتے تھے۔اور پینک میں پڑے رہنے والوں نے لڑنے والوں کے مقابلہ میں کیا کرنا تھا ؟ ایک قلقہ ہے۔نہ معلوم کہاں تک صحیح ہے مگر مشہور ہے۔کہ ایک انہیمی پڑا تھا اسے خیال ہوا کہ کوئی مجھے مارنے لگا ہے۔اس پر اس نے لٹھ اُٹھا کر اپنے ہی اوپر دے مارا اور کہنے لگا مجھے کوئی شخص مار گیا ہے لیکن میں نے بھی اسے خوب مارا ہے۔نشہ ایسی بری چیز ہے کہ نشہ کی عادی قوم کوئی کام نہیں کر سکتی۔زیادہ نشہ والی چیزیں جسمانی نقصان پہنچاتی ہیں۔اور جو کم نشتہ والی ہوتی ہیں ان سے اگر تم کو نقصان نہ بھی ہو۔تو روح کو ضرور ہوتا ہے۔حقہ کی کثرت ہمارے ملک میں ایک عام نشہ والی چیز حقہ ہے۔یوں تو اس کا نشہ اس طرح نہیں ہوتا جس طرح دوسری نشہ والی چیزوں کا ہوتا ہے۔مگر اس کی وجہ سے اعصاب بے حس ہو جاتے ہیں۔امریکہ سے کوئی کم بخت اسے لایا تھا مگر اب یہ تین سو سال کے عرصہ میں اس قدر پھیل گیا ہے کہ قرآن کریم تیرہ سوسال میں اتنا نہیں پھیلا۔اس کی وجہ یہی ہے کہ اس میں نشہ ہے۔محقہ پینے والا رمضان میں کہتا ہے کہ میرے پیٹ میں درد پیدا ہو جاتا ہے اگر میں حقہ نہ پیوں اور اس طرح رمضان کی برکات سے محروم ہو کر سخت گناہ گار بنتا ہے۔لوگ پہلے تو اس لئے مشروع کرتے ہیں کہ اس سے قبض کھل جاتی ہے۔مگر پھر ان کی ایسی حالت ہو جاتی ہے کہ پاخانہ میں میٹھے کر تین تین دفعہ ملمیں بھرواتے ہیں۔ایک شاعر کے متعلق لکھا ہے کہ وہ پاخانہ میں بیٹھ کر حقہ کی نال اپنے منہ میں لے لیتا اور کئی کئی چلمیں پی جاتا۔بظاہر حقہ پینے والا سمجھتا ہے کہ اس سے طاقت آتی ہے مگر کیا جو لوگ حقہ نہیں پیتے وہ پینے والوں سے کمزور ہوتے ہیں ؟ ہرگز نہیں۔ہر حقہ پینے والا شخص پچھلی عمر میں کھانستا ہی رہے گا اور حقہ پینے والوں کو ہمیشہ کھانسی کا عارضہ لاحق رہے گا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جو چیز جسم کوئٹن کر دیتی ہے وہ آخر میں اعصاب کو ڈھیلا