انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 432 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 432

انوار العلوم جلد ۵ ۴۳۲ اصلاح نفس الہ تعالیٰ فرماتا ہے ایسے لوگ مسلمانوں میں موجود تھے جنہوں نے پہلے اپنے بھائیوں پر بدلنی کی اور پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر کرنے لگ گئے۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔وَمِنْهُمُ مَنْ يَلْمِرُكَ فِي الصَّدَقَتِ ؟ فَإِنْ أَعْطُوا مِنْهَا رَضُوا وَ إِنْ لَمْ يُعْطَوا مِنْهَا إِذَا هُمْ يَسْخَطُونَ ه (التوبة : ٥٨) اسے رسول ! جو مال آتا ہے اس کے متعلق کچھ لوگ بدظنیاں کرتے ہیں کہ اتنا مال جو آتا ہے اس میں سے یہ بھی کچھ لیتا ہی ہے۔اصل بات یہ ہے کہ بدظنی کرنے والوں کا اپنا نفس چونکہ گندہ ہوتا ہے اس لئے وہ دوسرے کے متعلق بھی خیال کر لیتے ہیں کہ اس کا بھی ایسا ہی ہوگا۔میری فطرت میں بدظنی کا مادہ ہی نہیں میں محض خدا تعالیٰ کے فضل کے اظہار کے لئے نہ کسی اور وجہ سے کہتا ہوں کہ میری فطرت میں بطنی کا مادہ رکھا ہی نہیں گیا اور بیچین سے میری طبیعت ایسی بنائی گئی ہے کہ بعض باتوں کو میں نے خود دیکھا لیکن مجھے بتایا گیا کہ تمہیں غلطی لگی ہے تو میں نے کہا ایسا ہی ہو گا۔اور اس وقت تک میں میں سمجھتا ہوں کہ مجھے دیکھنے میں غلطی لگی ہو گی اور اصل میں وہ بات اس طرح نہ ہوگی۔اس طریق نے مجھے بہت فائدہ پہنچایا ہے۔اور وہ یہ کہ اور لوگوں کے دلوں میں تو قرآن پر اعتراض پیدا ہوتے ہیں مگر مجھے جواب ہی جواب سمجھائے جاتے ہیں اور میری تو یہ حالت ہوتی ہے کہ اگر کسی آیت کی تشریح کرنے کے لئے اس پر تنقید کرنا ہوتی ہے تو دوسروں سے پوچھتا ہوں کہ اس پر کون کون سے اعتراض پڑتے ہیں ؟ یا بڑی کوشش اور محنت سے اعتراض نکالنے پڑتے ہیں۔تو فرمایا کہ ایسے لوگ ہیں جو محمدصلی اللہ علیہ وسلم پربھی بدلنی کرتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں ان کی ذاتی اور نفسانی غرض ہوتی ہے۔اگر تو ان کو مال میں سے دے دے تو کتے ہیں بڑا دیانتدار ہے اور اگر نہ دے تو بدلنی کرتے ہیں کہ خود کھا جاتا ہے۔بطنی کتنا برا عیب ہے ؟ بنی۔یہ بہت بڑا عیب ہے اور خطرناک عیب ہے اور ایسا خطرناک عیب ہے کہ اس کے مرتکب کا حملہ آخر خدا تعالیٰ تک جا پہنچتا ہے۔یہ مت خیال کرو کہ تم جب اپنے کسی بھائی پر بدلنی کرتے ہو تو خلیفہ جسے خدا کا بنایا ہوا سمجھتے ہو اس پر نہیں کرو گے۔جب ایک قدم اُٹھاتے ہو تو دوسرا قدم اُٹھا نا تمہارے لئے آسان ہو جاتا ہے اور جب خلیفہ پر بدظنی کرو گے تو اس سے اگلا قدم رسول اللہ صلی الہ علیہ وسلم پر مب منی کرنا ہوگا اور جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کرو گے تو اس سے آگے خدا تعالیٰ تک پہنچو گے۔دیکھو و وہ