انوارالعلوم (جلد 5) — Page 431
: اصلاح نفس ۴۳۱ کرنا چھوڑ بیٹھے گا۔اس سے ایک طرف تو بدلنی کرنے والا ہلاک ہوگا دوسری طرف جس کی نسبت بدلنی کی جائے گی وہ کام چھوڑ بیٹھے گا اور اس طرح سلسلہ کا کام خراب ہو گا۔سو اسے عزیزو! اس کو بالکل چھوڑ دو۔کئی لوگ جو ملنے آتے ہیں ایک دوسرے کے متعلق باتیں سناتے ہیں جن کی بنیاد محض بدنی پر ہوتی ہے اور جن میں محض قیاس اور خیال سے کام لیا جاتا ہے۔یہ لوگ ظاہرہ باتوں کی طرف تو توجہ نہیں کرتے۔دیکھتے ہیں فلاں شخص علی الاعلان نمازوں میں نہیں آتا اس کو کچھ نہیں کہتے لکھتے ہیں فلاں علی الاعلان عورتوں پر ظلم کرتا ہے اس کو نہیں سمجھاتے۔اور کئی قسم کے عیب ہیں جو لوگ علی الاعلان کرتے ہیں اور ان کی طرف توجہ نہیں کی جاتی۔مگر بدظنی کرتے ہوئے پوشیدہ سے پوشیدہ عیبوں کو بیان کریں گئے۔یہ ایک سخت کمزوری اور بُرا فعل ہے۔اس سے بچنا چاہئے - خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔يايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِ ۖ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِ إِثْمُ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ اَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا نفَكَرِهْتُمُوهُ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ تَوَابٌ رَّحِيمُ (الحجرات : ١٣) اے وہ لوگو ! جو ایمان لائے ہو بہت سے گمان جو دل میں آتے ہیں ان سے بچو اور زیادہ تنجس نہ کیا کرو۔واقعات کو دیکھا کرو۔اور باطنی کو چھوڑ دو۔کیا تم پسند کرتے ہو کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھاؤ ؟ پس اس سے الگ رہو۔اور اللہ کا تقوی اختیار کرو۔بیشک اللہ توبہ قبول کرنے والا رحیم ہے۔بدلنی کے خطرناک نتایج یعنی ایسی خطرناک چیز ہے کہ جو شخص اس کو اختیار کرتا ہے وہ اسی حد تک نہیں رہتا کہ اپنے بھائی پر بدظنی کر کے ٹھر جائے بلکہ وہ ترقی کرتے کرتے اس حد تک پہنچ جاتا ہے کہ آخر خدا تعالیٰ پر بھی بدظنی کرتا ہے جو شخص اپنے بھائی پر بدلنی کرتا ہے اس کا دوسرا قدم یہ ہوتا ہے کہ وہ باپ پر بھی بدلنی کرتا ہے۔اور جو باپ پر کرتا ہے وہ رسول پر کرتا ہے اور جو رسول پر کرتا ہے وہ خدا پر کرتا ہے۔بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جب انہیں کیا جائے کہ اپنے بھائی پر بدلتی نہ کرو تو کہتے ہیں کہ وہ ہمارا پیر ہے ؟ مگر یاد رکھو جو بھائی پر بدظنی کرتا ہے جب اس کو اس کی عادت ہو جاتی ہے تو اس کا دل اسی پر تسلی نہیں پاتا بلکہ وہ اور آگے بڑھتا ہے اور ہوتے ہوتے امام وقت یا رسول کو اپنا نشانہ بنا لیتا ہے اور پھر اس پر بھی صبر نہیں کرتا۔خدا تعالیٰ تک پہنچ جاتا ہے ، قرآن کریم میں