انوارالعلوم (جلد 5) — Page 409
انوار العلوم جلد ۵ ۴۰۹ اصلاح نفس پر یہ الفاظ جاری ہو گئے کہ اللهُمَّ زِدْفَزِدْ عَلَى نَهْجِ الصَّلَاحِ وَالْعِفَّةِ - اے اللہ ان کو زیادہ کر ایمان اور اخلاص میں پھر زیادہ کر ایمان اور اخلاص ہیں۔اور یہ پھر آئیں مگر مٹی کے رستوں پر چل کر نہیں بلکہ نیکی اور اخلاص اور ترقی کے راستہ پر چل کر آئیں۔اس کے بعد آنکھ کھل گئی اور اس طرح خدا تعالیٰ نے مجھے تسلی دی۔تومیں یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ جماعت کے کثیر حصہ کو اور ایسے کثیر حصہ کو کہ شاذ ہی کوئی رہ جائے اور ممکن ہے کہ کوئی بھی نہ رہے۔اس خطرناک وقت میں جب کہ بڑے بڑوں کے قدم لڑکھڑا رہے ہیں محفوظ رکھے گا اور تقوی اور صلاحیت پر ہی چلائے گا گمراہی کے رستہ پر نہیں چلائے گا۔انشاء اللہ اس کے بعد پیشتر اس کے کہ مضمون شروع کروں یہ اعلان کرتا ہوں کہ اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو جیسا کہ میں جلسہ پر دو مضمون بیان کیا کرتا ہوں اسی طرح اب بھی بیان کروں گا اور کل علمی مضمون بیان ہوگا۔آج میں جماعت کی اخلاقی اور عام حالت کے متعلق بیان کرنا چاہتا ہوں کل دوسرا مضمون جو بالعموم دوستر دن ہی بیان کیا کرتا ہوں اور کبھی پہلے دن بھی بیان کیا ہے بیان کروں گا۔وہ مضمون گو علمی ہوتا ہے لیکن وہ بھی روحانیت سے تعلق رکھتا ہے۔پیشتر اس کے کہ میں آج کے مضمون کو بیان کروں کچھ باتیں پچھلے سال کے متعلق کہنا چاہتا ہوں۔مسجد لندن اس سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت نے جس کام میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔وہ مسجد لندن کی تعمیر کا سامان ہے۔اس میں شک نہیں کہ لندن عیسائیوں کے ہزاروں شہروں میں سے ایک شہر ہے اور اس کی شہرت مسیحیت کا مرکز ہونے کے سبب سے نہیں بلکہ اس کی دنیا وی عظمت کے سبب سے ہے۔مگر غور سے دیکھا جائے تو اس میں بھی شک نہیں که لندن عیسائیت کا مرکز ہے۔اور ایسا مرکز ہے کہ اس کے مقابلہ میں روم بھی جو یورپ کا دار الاقامہ ہے نہیں ٹھہر سکا۔لندن پرائٹسٹنٹ فرقہ کے عیسائیوں کا مرکز ہے جو دنیا میں بہت بڑے انتظام اور سامان کے ساتھ تبلیغ کرتے ہیں اور روم رومن کیتھولک فرقہ کا مرکز ہے جن کا طرفہ تبلیغ بالکل جدا گانہ ہے۔وہ اپنی ذات میں ایسے محو ہیں کہ غیر مذاہب کی کتابیں پڑھنا بھی پسند نہیں کرتے۔یہی وجہ ہے کہ رومن کیتھولک فرقے کے بہت کم پادری ہیں جنہوں نے اسلام پر حملے کئے ہیں مگر پرانسٹنٹ فرقہ کے عیسائیوں نے اسلام پر بہت زیادہ حملے کئے ہیں اور دل دکھانے والے حملے کئے ہیں۔اس فرقہ کے لوگوں کا مرکز لندن ہے اس لئے کہ سکتے ہیں کہ اسلام پر جارحانہ حملہ کرنے والی مسیحیت کا مرکز لندن ہی ہے اور