انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 321 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 321

انوار العلوم جلد ۵ ٣٢١ اسلام اور حرمیت و مساوات کسی اور بزرگ کو شریر کہا ہے۔بکہ جو شریر تھے صرف ان ہی کو شہر پر کہا ہے۔ہاں اگر خواجہ صاحب کے نزدیک وہ اشرار جو حضرت عثمانؓ کے وقت میں فتنہ پھیلانے کے موجب ہوئے تھے صحابہ کا درجہ رکھتے تھے تو پھر بے شک مجھ پر الزام آسکتا ہے لیکن اگر صحابی سے مراد وہ اشخاص ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے اور جن کو آپ نے مومنوں میں شامل کیا تو پھر یہ ایک خطر ناک بہتان ہے کہ میں نے صحابہ تو الگ رہے کسی ایک صحابی کو بھی شریر کہا ہو اور مجھے افسوس ہے کہ خواجہ صاب نے خلاف تقویٰ اور دیانت مجھے پر ایسا گندہ الزام لگایا ہے۔اگر ان کا یہ خیال ہے کہ اس طرح اس مضمون پر پردہ پڑ جائے گا جس پر انہوں نے قلم اُٹھایا ہے تو یہ ایک غلط خیال ہے کیونکہ باطل کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ میں نے تابعیوں کو بھی تابعین کو شریر کہنے کا جھوٹا الزام شریر کہا ہے۔تابعی کا لفظ تومیرے مضمون میں ہے ہی نہیں۔مگر شاید انہوں نے تابعی کا استدلال اس سے کر لیا ہے کہ چونکہ میں نے حضرت عثمان کے زمانہ کے بعض لوگوں کو شریر کہا ہے اور اس وقت صحابہ کرائم کی چونکہ ایک کثیر تعداد موجود تھی اس لئے اس زمانہ کے سب لوگ تابعی ہو گئے۔استدلال تو یہ بہت باریک ہے۔مگر اس اصل کے ماتحت غالباً خواجہ صاحب ابو جہل اور غلبہ اور شیبہ کو بھی صحابی قرار دیتے ہوں گے کیونکہ انہوں نے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تھا اور عبداللہ بن ابی ابن سلول اور اس کے ساتھیوں کو تو ضرور وہ صحابہ میں شامل کرتے ہوں گے۔کیونکہ وہ تو سالہا سال رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہے تھے۔نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذلِكَ - خواجہ صاحب پر مجھے تعجب ہے۔وہ اتنا بھی نہیں سمجھ سکتے کہ تابعی تو اس شخص کو کہتے ہیں جو صحابہ کا سچا متبع ہو نہ یہ کہ ہرشخص جو صحابہ سے ملا ہو وہ تابعی ہے خدا تعالیٰ قرآن کریم میں تابعی کی تعریف یہ فرماتا ہے کہ والّذینَ اتَّبَعُوهُم باحسان الاتو ته (1) جو لوگ صحابہ کے کامل متبع ہو گئے۔پس وہی تابعی ہے جو صحابہ کا کامل منتبع ہے اور ان کے نقش قدم کا ب پر چلنے والا ہے۔نہ کہ ہر وہ شخص جس نے صحابہ کو دیکھا ہو خواہ کس قدر ہی شریر اور مفسد کیوں نہ ہو۔اگر خواجہ صاحب کو تاریخ سے ادنیٰ درجہ کی واقفیت بھی ہوتی تو وہ جان لیتے کہ میں نے جس جماعت کی طرف اپنے مضمون میں اشارہ کیا ہے وہ عبداللہ بن سباء اور اس کے پیروؤں کی جماعت ہے۔اور ان کے شریر اور مفسد ہونے کے صحابہ بھی اور بعد کے بزرگان اسلام بھی قائل ہیں۔چنانچہ حضرت ابو درداء اور حضرت عبادة ابن الصامت جیسے معزز صحابیہ نے اسے مفسد اور منافق بِاِحْسَانِ