انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 281 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 281

انوار العلوم جلد ۵ ۲۸۱ اسلام اور حریت و مساوات اسلام اور حریت و مساوات ) مسائل حاضرہ کے متعلق چند سوالات اور حضرت فضل عمر خلیفہ السیح الثانی کے جوابات ) تحریر فرموده ۲۸ اکتوبر سن ۱۹ شه ) کوہ مری سے ایک گریجویٹ صاحب نے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی خدمت میں چند سوالات لکھ کر بھیجے جن کے حسب ذیل جواب حضور نے لکھوائے ۔ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ د خاکسار محمد اسماعیل مولوی فاضل ) نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مکرمی ! السلام علیکم ورحمه الله و بركاته آپ نے جو سوالات تحریر فرمائے ہیں۔ ان کے جوابات حسب ذیل ہیں :- سوال را - کیا سلسلہ احمدیہ کی وجہ مأموریت اشاعت اسلام ہے ؟ به سلسلہ احمدیہ کی غرض جواب :- سلسلہ احمد به احمدیہ کی غرض مسلمان کہلانے والوں کو مسلمان بنانا ہے ۔ چونکہ ہر مسلم کا فرض ہے کہ وہ اپنی طاقت کے مطابق اشاعت اسلام کرے اس لئے ہر احمدی کا فرض اشاعت اسلام بھی ہو جائے گا۔ اشاعت اسلام اور اسلام کے بنیادی اصول سوال ہے کیا اشاعت اسلام کے اندر ان تمام اصول کی اشاعت نہیں آتی جو コン