انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 278 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 278

انوار العلوم جلد ۵ ترک موالات اور احکام اسلام کو جو سرکشی پر آمادہ ہوں رو کو اور قرآن کریم کی قوت قدسیہ پر یقین رکھتے ہوئے اور اس کے اثر پر ایمان لاتے ہوئے ان اقوام کے اندر گھس جاؤ جو آج اسلام کی منکر ہیں تا وہ اس سے روشنی ہیں۔ اور یہ یقین نہ کرو کہ تمہار سے دور ہونے سے ان کی اصلاح ہو جائے گی ۔ دشمنی انسان کی آنکھ کو بند کر دیتی ہے عدادت اندھا کر دیتی ہے پس عداوت اور فتنہ کا بیج مت بود اور صلح اور آشتی کے کے ساتھ کام کرو اور نا امیدی کو پاس پھٹکنے مت دو کیونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک قرنا پھونکی گئی ہے۔ بشارت اور خوش خبری کی قرنا - اسلام کی فتح اور کامیابی کی قرنا ۔ وہی جو آج سے پہلے وقتاً فوقتاً پھونکی جاتی رہی ہے اور جو جب جب پھونکی جاتی رہی ہے ۔ اس نے دنیا میں ایک حشر برپا کر دیا ہے ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح نے اسلام کی حالت کو دیکھ کر خدا کے فضل کو جذب کیا ہے جو مسیح موعود کی شکل میں اس دنیا پر ظاہر ہوا ہے ۔ پس اسلام کی فتح سے نا امید نہ ہو اس کی فتح تو ضرور ہو کر رہے گی ۔ تم اپنی فکر کرو کہ ایسا نہ ہو دوسرے کاموں میں لگے رہو اور اس برکت کے پانے سے محروم رہو جس کی دنیا کو تیرہ سو سال سے اُمید تھی اور جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سلام بھیجا تھا۔ وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ خاکسار میرزا محمود احمد DYER, REGINALD EDWARD HARRY (۱۹۲۷-۶۱۸۶۴ء) برٹش آرمی جنرل جس نے اپریل ۱۹۱۹ء میں جلیانوالہ باغ میں نہتے عوام پر فائر کھولنے کا حکم دیا جس سے تین سو سے زائد افراد ہلاک اور بارہ (۱۲۰۰) سوزخ سوزخمی ہوئے انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا جلدے صفحہ ۷۹۶ زیر لفظ "DYER") BERKELEY, GEORGE (۱۹۸۵ء - ۱۷۵۳ء) برطانوی فلسفی۔ جس نے مصنوعی تصوریت (Subjective Idealism) کو استدلالی طور پر ثابت کرنے کی کوشش کی (اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۲۰۳ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ء) r HEGEL, GEORGE WILHELM FRIEDRICH (۱۸۳۰۰۶۱۷۷۰ء) جر من مفکر (اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۸۸۴ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) JAMES, WILLIAM (۱۹۱۰-۶۱۸۴۲ء) امریکی فلسفی (AHISTORY OF PHILOSOPHY, VOL۔ VIII, PAGE 330, LONDON)