انوارالعلوم (جلد 5) — Page 197
انوار العلوم جلد ۵ 194 التماس ضروری ترک موالات اور احکام اسلام ايها الأحباب ! السلام عليكم میں نے یہ رسالہ محض ہمدردی احباب کو مد نظر رکھ کر لکھا ہے اور امید کرتا ہوں کہ اس کے ذریعہ ہر ایک وہ شخص جو قرآن کریم اور ارشادات نبوی کا شیدائی ہے ترک موالات کے مسئلہ کے متعلق صحیح رائے قائم کرنے کے قابل ہو جائے گا لیکن میری غرض اس وقت تک پوری نہیں ہو سکتی جب تک یہ رسالہ تمام ایسے لوگوں کے ہاتھ نہ پہنچے جن کو اس مسئلہ سے ایک یا دوسرے رنگ میں دلچسپی ہے۔پس میری ان تمام اصحاب سے جو ملت خیرا نام سے محبت رکھتے ہیں اور اس کے احیاء کے متمنی ہیں۔درخواست ہے کہ وہ اس رسالہ کو جہاں تک ہو سکے اپنے دوستوں، واقفوں ، شنا ساؤں اور ہم وطنوں تک پہنچائیں۔اور اس خطرناک کرو کے روکنے میں پوری سعی کریں جو اسلام کے بدنام کرنے کا باعث ہو رہی ہے اورمسلمانوں کی رہی سہی طاقت کے مٹانے کا ذریعہ بن رہی ہے۔یہ وقت غفلت کا نہیں ہے۔اسلام پہلے ہی بہت صدمہ خوردہ ہے اور اس کی پاک اور پُر امن تعلیم پر پہلے ہی نہایت میلے کچیلے غلاف ڈالے جاچکے ہیں اب زیادہ تعلل قابل برداشت نہیں۔پس اُٹھو اور بلا کسی ملامت کے خوف اور لوگوں کے طعنوں کے ڈر کے اس کی مدد کے لئے کھڑے ہو جاؤ۔بے شک لوگ آپ کو ترک موالات کے مخالف کی وجہ سے بزدل کہیں گے اور خوشامدی نام رکھیں گے لیکن اگر اسلام کی محبت کے لئے آپ یہ کام کریں گے تو یہ باتیں آپ کا نقصان نہیں کر سکتیں۔وہ شخص بہادر نہیں ہوتا جو بزدل کہلانے سے ڈر جاتا ہے اور نہ وہ بزدل ہوتا ہے جو حق کو اس لئے نہیں چھوڑ دیتا کہ لوگ اسے بزدل کہیں گے۔خاکسار میرزا محمود احمد