انوارالعلوم (جلد 5) — Page 189
コン انوار العلوم جلد ۵ ۱۸۹ لوح الهدی لوح الهدی د رقم فرموده حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی) تمهید ہر قوم کی زندگی اس کے نوجوانوں سے وابستہ ہے کس اے نوجوانان جماعت احمدیہ ! را قدری محنت سے کوئی کام چلایا جائے اگر آگے اس کے جاری رکھنے والے لوگ نہ ہوں تو سب محنت غارت جاتی ہے اور اس کام کا انجام ناکامی ہوتا ہے۔ گو ہمارا سلسلہ روحانی ہے مگر چونکہ مذکورہ بالا قانون بھی الہی ہے اس لئے وہ بھی اس کی زد سے بیچ نہیں سکتا ۔ پس اس کا خیال رکھنا ہمارے لئے ضروری ہے ۔ ہم پر واجب ہے کہ آپ لوگوں کو ان فرائض پر آگاہ کر دیں جو آپ پر عائد ہونے والے ہیں اور ان راہوں سے واقف کر دیں جن پر چل کر آپ منزل مقصود پر پہنچ سکتے ہیں ۔ اور آپ پر فرض ہے کہ آپ گوش ہوش سے ہماری باتوں کو سنیں اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں تا خدا تعالیٰ کی طرف سے جو امانت ہم لوگوں کے سپرد ہوئی ہے اس کے کما حقہ ادا کرنے کی توفیق ہمیں بھی اور آپ لوگوں کو بھی ملے ۔ اس غرض کو مد نظر رکھتے ہوئے ہیں نے مندرجہ ذیل نظم لکھی ہے جس میں حتی الوسع وہ تمام نصیحتیں جمع کر دی ہیں جن پر عمل کرنا سلسلہ کی ترقی کے لئے ضروری ہے گو نظم م میں میں اختصار : اختصار ہے ہوتا ہے مگر یہ اختصار ہی میرے مدعا مدعا کے لئے مفید ہے کیونکہ