انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 173 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 173

انوار العلوم جلد ۵ ۱۷۳ معاہدہ ترکیہ اور مسلمانوں کا آئندہ رویہ معاہدہ ترکیہ اورمسلمانوں کا آئندہ رویہ ( نوٹ : یہ وہ مضمون ہے جسے امام جماعت احمدیہ نے اس کا نفرن میں بھیجنے کے لئے جو یم و دو جون ۱۹۲۰ ء کو الہ آباد میں منعقد ہوئی تحریر کیا اور جس میں بتایا گیا ہے کہ اس معاہدہ کی شرائط میں کیسا نقص میں اور اس کے بداثرات سے بچنے کے لئے مسلمانوں کو آئندہ کیا طریق اختیار کرنا چاہئے ۔ ) لِيُسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ هُوَ النَّ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ خدا کے فضل اور رحم کیساتھ نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ امر آج گیارہ رمضان المبارک مطابق ۳۰ مئی ۱۹۲۰ منہ کو مجھے جناب مولوی عبدالباری صاحب فرنگی محلی کی طرف سے ایک خط ملا ہے کہ یکم اور دو جون کو الہ آباد کے مقام پر ایک جلسہ مشورت منعقد ہوگا جس میں دولت عالیہ عثمانیہ کے ساتھ شرائط صلح کے مسلہ پر غور کیا جاوے گا اور آئندہ کے لئے طریق عمل تجویز کیا جارے گا اور اس میں اپنے خیالات بیان کرنے کے لئے مولانا نے مجھے بھی دعوت دی ہے ۔ ۔ اگر میری شمولیت اس جلسہ میں کسی طرح بھی نفع رساں ہو سکتی اور مجھے اُمید ہوتی کہ میرا بذات خود حاضر ہوسکتی اور کہ ہونا میرے اہل وطن اور میرے بھائیوں کے لئے کسی طرح بھی مفید ہو سکتا ہے تو میں سو کام چھوڑ کر بھی اس