انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 139 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 139

انوار العلوم جلد ۵ ۱۳۹ دنیا کا آئندہ مذہب اسلام ہوگا دنیا کا آئندہ مذہب اسلام ہوگا د فرموده حضرت فضل عمر ضیفہ اسیح الثانی مورخہ اور اپریل نشسته بمقام سیالکوٹ) سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا کہ :- اس وقت دنیا میں بہت سے مذا ہب پائے جاتے ہیں جن میں سے ہر ایک کا دعوی ہے کہ ہمارا ہی مذہب نجات کا باعث ہو سکتا ہے اور یہی ساری دُنیا میں پھیلے گا۔یہ جھگڑا آج سے نہیں بلکہ ہمیشہ سے چلا آتا ہے اور اس بات میں ہمیشہ اختلاف رہا ہے کہ کونسا مذہب ساری دنیا قبول کریگی۔جب یہ بات شروع سے معرض بحث چلی آرہی ہے اور اس وقت کوئی فیصلہ نہیں ہوا تو اب کونسی نئی بات پیدا ہو گئی ہے کہ اس پر بحث کی جائے آج تک کونسا مذہب ساری دُنیا کا ہو چکا ہے کہ آئندہ ہو گا۔اسلام تیرہ سو سال سے دُنیا میں موجود ہے، عیسائیت ۱۹ سو سال سے ، ہندو مذہب کئی ہزار سال سے اور پارسی مذہب رکھتے ہیں، لاکھوں سال سے چلا آتا ہے ان میں سے کس نے ساری دُنیا کے دل میں گھر کر لیا ہے کہ آئندہ کے متعلق بحث کی جائے کہ کونسا مذہب تمام لوگ قبول کر لیں گے۔اب کوئی نیا مذہب تو نہیں نکلا کہ اس کے متعلق کہا جائے کہ وہ ساری دُنیا کو اپنے پیچھے لگا لے گا۔یہ سوال پیدا ہوتا ہے اور پیدا ہونا چاہئے اس لئے میں پہلے اس کا جواب دینا ضروری سمجھتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ :