انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 82 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 82

انوار العلوم جلد ۵ AY صداقت اسلام پس تم لوگ خدا خدا تعالیٰ کے اس ارادہ سے اپنے ارادوں کو ملا دو تاکہ خدا تعالیٰ کی برکتیں تم پر نازل ہوں اب مسلمانوں کی ترقی کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ یہ کہ تعصب اور ضد کو جانے دیں اور پہنچے مسلمان بن جائیں۔خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو مدد دینے کے لئے اپنا ہاتھ بڑھایا ہے اور اپنی طرف سے رسی پھینکی ہے۔اب تمہارا یہ کام ہے کہ اسے کپڑ لو۔تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کہلاتے ہو۔اگر تمہارے گرنے پر خدا مدد نہ کرتا اور تمہاری ترقی کا کوئی سامان نہ کرتا تو لوگ نتیجہ نکال لیتے کہ اسلام خدا کا پیارا مذہب نہیں ہے۔لیکن چونکہ اسلام خدا کا پیارا مذہب ہے اس لئے ایسی حالت میں جبکہ مسلمان ہر طرح سے کمزور اور ناتواں ہو گئے تھے اس کا فرض تھا کہ مدد کرتا چنانچہ اس نے کی۔اور حضرت مرزا صاحب کو مسلمانوں کی ترقی کا سامان دے کر بھیج دیا۔اب تمہارا یہ کام ہے کہ ان کو قبول کر لو اور یہ رسی جو خدا نے پھینکی ہے اس کو پکڑ لو۔یہی ذریعہ ہے تمہارے ترقی کرنے کا اور یہی راستہ ہے تمہارے مقصود تک پہنچنے کا۔تھوڑا ہی عرصہ ہوا۔انگلستان کے ایک شخص نے جس کا نام فیتھ ہے خواب دیکھا کہ ایک چٹان ہے جس میں سے ایک شخص نکلا اور اس کے ہاتھ میں رسی ہے اور اس کو کہتا ہے یہ رسی پکڑے۔اس کے بعد وہ ہمارے مبلغین سے ملا جنہوں نے اسے حضرت مسیح موعود کی تصویر دکھائی جس کو دیکھ کر اس نے اپنی خواب بتائی اور کہا یہی شخص تھا جس کے ہاتھ میں رسی تھی اور جس نے مجھے کہا تھا کہ اسے پکڑ لو۔پس اے بھائیو! اے عزیزو ! تم بھی اس خدمت میں شامل ہو جاؤ جو حضرت مرزا صاحب کا مشن کر رہا ہے تاکہ زندہ مذہب پر قائم ہوجاؤ۔اگر تم ان دلائل کو لے کر نکلو گے جو حضرت مرزا صاحب نے اسلام کی صداقت میں پیش کئے ہیں تو کوئی مذہب تمہارے سامنے نہیں ٹھہر سکے گا۔پس تم خدا تعالیٰ کے اس فضل کی قدر کرو اور اس کو قبول کر کے اس کے بتائے ہوئے دلائل کو لیکر دنیا میں نکل کھڑے ہو۔تاکہ دنیا کے چاروں کونوں تک لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللہ کی آواز کی گونج اُٹھے۔اب میں اس دُعا پر اپنے لیکچر کو ختم کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم احمدی سلسلہ کے لوگوں کو اور ان کو جو اس سلسلہ سے باہر ہیں اور دوسرے مذاہب کے لوگوں کو حتی کہ ان کو بھی جو خدا کو نہیں مانتے بیچتے مذہب کو قبول کرنے اور سیدھا راستہ اختیار کرنے کی توفیق دے اور سیدھے راستے پر چلائے اور ہم پر وہی فضل نازل کرے جو پہلے انبیاء کے وقت ہوتے رہے آمین ثم آمین۔- DARWIN,CHARLES ROBERT (۱۸۸۲۰۶۱۸۰۹ء) ما ہر موجودات (NATURALIST) جس کے انکشافات مشاہدات اور تحقیقات سے ارتقاء کا وہ نظریہ قائم ہوا جو ڈارونیت (DARWINISM) کہلاتا ہے ارد و جامعه انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۶۱۷ مطبوعہ لا ہورے ۱۹۸ء)