انوارالعلوم (جلد 5) — Page 79
انوار العلوم جلد ۵ 69 صداقت اسلام تھیں۔تو یہ علمی معجزہ تھا۔جو حضرت مرزا صاحب نے اسلام کی صداقت میں دکھایا۔پھر دیکھئے یاتو ایسے لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ مرزا صاحب نے اسلام کو پھیلایا نہیں یا دشمن بھی اقرار کر رہے ہیں کہ اسلام کی جو تعلیم مرزا صاحب نے پیش کی ہے وہ بہت اعلیٰ ہے۔چنانچہ اپنی دنوں یورپ سے ایک انگریز کا خط میرے نام آیا ہے جس میں وہ لکھتا ہے کہ میں نے حضرت مرزا صاحب کی ایک کتاب پڑھی ہے جس سے مجھے پر ثابت ہوگیا کہ اسلام کی تعلیم ایسی اعلیٰ ہے کہ میں حیران ہوں انسان اس پر عمل ہی کس طرح کر سکتا ہے۔دیکھئے وہ یہ نہیں کہتا کہ اسلام کی تعلیم خراب یا ناقص ہے بلکہ یہ کہتا ہے کہ ایسی اعلیٰ ہے کہ عمل کرنا مشکل ہے پس ان واقعات اور دلائل سے ثابت ہو گیا کہ اسلام ایک سچا مذ ہب ہے اور اپنی صداقت کے دلائل سے سب پر غلبہ رکھتا ہے اور مشاہدہ سے ثابت ہو گیا کہ اس زمانہ میں اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو خدا تعالیٰ تک پہنچاتا ہے۔ريقيه حاشیه صفحه سابقه (- وسائط میں حفاظت کا واسطہ ہو کر اس کی حفاظت پر مامور تھے اپنے قصوروں کی پاداش میں پڑے سمنگ رہے تھے اور اسلام کے لئے کچھ نہ کرتے تھے یا نہ کر سکتے تھے۔ایک طرف حملوں کے امتداد کی یہ حالت تھی کہ ساری مسیحی دنیا اسلام کی شمع عرفان حقیقی کو سر راہ منزل مزاحمت سمجھ کے مٹا دینا چاہتی تھی اور عقل و دولت کی زبر دست طاقتیں اس حملہ آور کی پشت گری کے لئے ٹوٹی پڑتی تھیں اور دوسری طرف ضعف مدافعت کا یہ عالم تھا کہ تو پوں کے مقابلہ پر تیر بھی نہ تھے اور جملہ اور مدافعت دونوں کا قطعی وجود ہی نہ تھا۔کہ مسلمانوں کی طرف سے وہ مدافعت شروع ہوئی جس کا ایک حصہ مرزا صاحب کو حاصل ہوا۔اس مدافعت نے نہ صرف عیسائیت کے اس ابتدائی اثر کے پر خچے اڑائے جو سلطنت کے سایہ میں ہونے کی وجہ سے حقیقت میں اس کی جان تھا اور ہزاروں لاکھوں مسلمان اس کے اس زیادہ خطرناک اور مستحق کامیابی حملہ کی زد سے بچ گئے بلکہ خود عیسائیت کا طلسم دھواں ہو کر اڑنے لگا۔۔۔۔غرض مرزا صاحب کی یہ خدمت آنے والی نسلوں کو گرانبار احسان رکھے گی کہ انہوں نے قلمی جہاد کرنے والوں کی پہلی صف میں شامل ہو کر اسلام کی طرف سے فرض مدافعت ادا کیا اور ایسا لٹریچر یاد گار چھوڑا جو اس وقت تک کر مسلمانوں کی رگوں میں زندہ خون رہے اور حمایت اسلام کا جذبہ ان کے شعار قومی کا عنوان نظر آئے۔قائم رہے گا۔اس کے علاوہ آریہ سماج کی زہریلی گولیاں توڑنے میں مرزا صاحب نے اسلام کی بہت خاص خدمت (بقیہ حاشیہ اگلے صفہ نہیں