انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 560 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 560

انوار العلوم جلد ۵ 04۔چنانچہ رسول کریم صل اللہ علیہ سلم فرماتے ہیں۔جہاں قرآن پڑھا جائے وہاں ملائکہ نازل ہوتے ہیں یہ پس یہ بات یاد رکھو کہ جو کام بھی ملک کرتا ہے جب وہی کام انسان کرے گا تو اس سے ملائکہ کا تعلقی پیدا ہو جائے گا۔چھٹ طریق۔جو کتا ہیں ایک ایسے شخص نے لکھی ہوں جس پر فرشتے نازل ہوتے تھے ان کے پڑھنے سے بھی ملائکہ نازل ہوتے ہیں۔چنانچہ حضرت صاحب کی کتابیں جو شخص پڑھے گا اس پر فرشتے نازل ہوں گے۔یہ ایک خاص نکتہ ہے کہ کیوں حضرت صاحب کی کتابیں پڑھتے ہوئے نکات اور معارف کھلتے ہیں۔اور جب پڑھو جب ہی خاص نکات اور برکات کا نزول ہوتا ہے۔براہین احمدیہ خاص فیضان الہی کے ماتحت لکھی گئی ہے۔اس کے متعلق میں نے دیکھا ہے کہ جب کبھی میں اس کو لے کر پڑھنے کے لئے بیٹھا ہوں۔دس صفحے بھی نہیں پڑھ سکا کیونکہ اس قدر نئی نئی باتیں اور معرفت کے نجمتے گھلنے شروع ہو جاتے ہیں کہ دماغ انہیں میں مشغول ہو جاتا ہے۔تو حضرت صاحب کی کتابیں بھی خاص فیضان رکھتی ہیں۔ان کا پڑھنا بھی ملائکہ سے فیضان حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔اور ان کے ذریعہ نئے نئے علوم گھلتے ہیں۔دوسری اگر کوئی کتاب پڑھو تو اتنا ہی مضمون سمجھ میں آئے گا۔جتنا الفاظ میں بیان کیا گیا ہوگا مگر حضرت صاحب کی کتا بیں پڑھنے سے بہت زیادہ مضمون گھلتا ہے۔بشرطیکہ خاص شرائط کے ماتحت پڑھی جائیں۔اس سے بھی بڑھ کر قرآن کریم کے پڑھنے سے معارف کھلتے ہیں اگر چہ ان شرائط کا بتانا جن کے ساتھ حضرت مسیح موعود کی کتب پڑھنی چاہئیں اس مضمون سے بے تعلقی ہے جو میں بیان کر رہا ہوں مگر پھر بھی ایک شرط کا ذکر کر دیتا ہوں۔اسی وقت دوسری چیز داخل ہوسکتی ہے جبکہ پہلی نکال دی جائے۔مثلاً ایک جگہ لوگ بیٹھے ہوں تو جب تک وہ نہ نکلیں تب تک اور آدمی نہیں آسکتے۔اس کے سوا نہیں پس حضرت صاحب کی کوئی کتاب پڑھنے سے پہلے چاہئے کہ اپنے اندر سے سب خیالات نکال دیئے جائیں اور اپنے دماغ کو بالکل خالی کر کے پھر ان کو پڑھا جائے۔اگر کوئی اس طرح ان کو پڑھے گا تو بہت زیادہ اور صحیح علم حاصل ہوگا۔لیکن اگر اپنے کسی عقیدہ کے ماتحت رکھ کر ان کو پڑھے گا تو یہ نتیجہ نہ نکلے گا۔پس حضرت صاحب کی کتا میں بالکل خالی الذین ہو کر پڑھنی چاہئیں۔اگر کوئی اس طرح کرے گا تو اسے ساتواں طریق ملائکہ سے فیضان حاصل کرنے کا یہ ہے کہ جس مقام پر ملائکہ کا خاص نزول ہوا ہو۔عه بخاری کتاب فضائل القرآن باب نزول السكينة والملائكة عند قراءة القرآن )