انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 523 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 523

انوار العلوم جلد ۵ ۵۲۳ ملائكة الله ہونا ضروری نہیں ہوتا۔ممکن ہے کہ خلیفہ کسی امر کے متعلق ہو رائے دے اس سے کسی کو اتفاق نہ ہو چنانچھ حضرت ابوبکر نے ان لوگوں کے متعلق جنہوں نے زکوٰۃ دینے سے انکار کر دیا تھا یہ کہا تھا کہ ان کو غلام بنا لینا جائز ہے کیونکہ وہ مرتد اور کافر ہیں۔مگر اس کے متعلق حضرت عمریضہ اخیر تک کتنے رہے کہ مجھے اس سے اتفاق نہیں لیکن اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تو اس سے اختلاف کرنا ان کے لئے جائز نہ تھا۔انبیاء سے چونکہ اصول کا تعلق ہوتا ہے اس لئے ان سے اختلاف کرنا ہرگز جائز نہیں ہوتا۔ہاں تفصیلات میں خلفاء سے اختلاف ہو سکتا ہے۔چنانچہ اب بھی کسی علمی مسلہ میں اختلاف ہو جاتا ہے۔اور پہلے بھی ہم دیکھتے ہیں کہ بعض دفعہ خلفاء کو دوسروں کی بات ماننی پڑی ہے اور بعض دفعہ خلفاء کی بات دوسروں کو ماننی پڑی ہے چنانچہ حضرت عمرض اور صحابہ میں یہ مسئلہ اختلافی رہا کہ جنبی خروج ماء سے ہوتا ہے یا محض صحبت سے۔غرض خلفاء سے اس قسم کی باتوں میں اختلاف ہو سکتا ہے لیکن انبیاء سے نہیں کیا جاسکتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اگر کوئی التحیات میں انگلی اُٹھانے کے متعلق اختلاف کرے گا تو بھی کافر ہو جائے گا۔لیکن مجددین اور خلفاء ایسے نہیں ہوتے کہ مسائل میں بھی اگر ان سے اختلاف ہو جائے تو انسان کا فر ہو جائے مگر انبیاء کی چھوٹی سے چھوٹی بات سے اختلاف کرنے والا بھی کافر ہو جاتا ہے ان کی کوئی بات سمجھ میں آئے یا نہ آئے۔یہی کہنا فرض ہے کہ جو نبی کہتا ہے وہی سچ ہے۔غرض ملائکہ پر ایمان لانے کے یہ معنے ہیں کہ ملائکہ جو کہتے ہیں وہ صحیح ہے۔اس لئے نہی حکم دیا کہ ملائکہ جو کہیں اس کو مانو یعنی ایمان لاؤ۔اور اس کا ثبوت قرآن سے ملتا ہے کہ ملائکہ جو کہتے ہیں وہ صحیح ہوتا ہے۔قرآن کریم میں مثال کے ذریعہ بتایا گیا ہے کہ ملائکہ کو نہ مانے کا کیا نتیجہ ہوتا ہے ؟ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :۔وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَئِكَةِ اسْجُدُوا لا دَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا ابْلَيسَ أَبِي وَاسْتَكْبَرَةُ وَكَانَ مِن الأَدَمَ الكفرين۔(البقرة : ۳۵) اللہ نے جب ملائکہ کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو انہوں نے سجدہ کیا۔لیکن ابلیس نے انکار کر دیا اور کافر ہو گیا۔اب یہ قرآن سے پتہ لگتا ہے کہ ابلیس تلک نہ تھا بلکہ جن تھا اور ملائکہ کا غیر تھا۔اور غیر کوکس طرح معلوم ہوگیا کہ آدم کو سجدہ کرنا چاہئے کیونکہ حکم تو ملائکہ کو ہی دیا گیا۔اسے اسی طرح معلوم ہوسکتا تھا