انوارالعلوم (جلد 5) — Page 466
انوار العلوم جلد ۵ کو بھی خاوند کے درجہ پر پہنچا دیا جائے گا۔اور اگر بیوی بڑے رتبہ پر ہوگی اور خاوند چھوٹے درجہ پ پر تو خاوند کو بڑے درجہ پر لے جاکر بیوی کے ساتھ شامل کر دیا جائے گا۔اب خورد کردو۔یہ کس قدر فضل اور رحم ہے اور کس قدر مومن کے ساتھ رعائت کی گئی ہے مثلاً اگر باپ انمبر کے مقام پر ہو گا اور بیٹا نمبر کے مقام پر تو بیٹے کو بھی۔انمبر پر پہنچا دیا جائے گا اس کے باپ کا باپ اگر ۲۰ نمبر پر ہوگا تو ان دونوں کو اس تک پہنچانے کے لئے ۴۰ نمبر پر لے جایا جائیگا اسی طرح ان کے آباء میں سے جو سب سے اعلیٰ درجہ پر ہو گا اسی تک سب کو پہنچا دیا جائے گا یعنی اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ علم کی اولاد سے کوئی کافر نہیں ہو گیا تو سب کو آپ کے پاس پہنچا دیا جائے گا ای طرح اگر حضرت ابو بکر نہ کی اولاد سے کوئی کافر نہیں ہو گیا تو ان سب کو ان کے پاس لے جایا جائے گا۔یہی حال تمام مومنوں کا ہو گا۔رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم کے خاندان میں سے آپ کے اوپر کے لوگوں میں سے جہاں تک مومن ہوں گے ان کو بھی کھینچ کر آپ تک لے جایا جائے گا۔۔۔اب دیکھو کس قدر بڑا درجہ ایک مومن کو حاصل ہو گا۔بظاہر تو یہی کہا گیا ہے کہ باپ بیٹے سے یا بیٹا باپ سے ملا دیا جائے گا۔لیکن یہ سلسلہ آگے دادا تک بھی چلتا ہے اور پھر اسی طرح اس سے آگے۔تو یہ بہت بڑی رحمت ہے جو مومنوں پر کی جائے گی۔محبوب کا قرب حاصل ہونے کی خواہش پھر انسان سب سے زیادہ اس بات کو چاہتا ہے کہ اسے اپنے محبوب کا قرب حاصل ہو۔خدا فرماتا ہے : وعد الله LOGمِنِينَ وَالمُؤمِنتِ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهُرُ خلِدِينَ فِيهَا وَمَسْكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّتِ عَدْنٍ وَرِضْوَانٌ مِّنَ اللَّهِ أَكْبَرُ ذلِكَ هُوَ الْفَوزُ الْعَظِيمُ (التوبه : ٢٢) خدا تعالیٰ کا مومن مردوں اور مومن عورتوں سے وعدہ ہے کہ ان کو ایسے مقامات ملیں گے جن میں باغات ہوں گے اور جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔بارغ بھی ایسے ہوں گے جو ہمیشہ رہنے والے ہونگے اور ان سے بڑھ کر ان کو یہ نعمت ملے گی کہ خدا ان سے راضی ہو جائے گا اور وہ اپنے محبوب سے مل جائینگے۔اپنے نفسوں میں غور کرو کہ کیاتم انعام پانے کے مستحق ہو ؟ ان نعتوں کو کیوں جو خدا تعالیٰ نے مومنوں کے لئے بیان فرمائی ہیں اور بتاؤ کوئی نعمت ان سے باہر رہ گئی ہے ؟ ہرگز نہیں۔آپ لوگ ان کوسن کر خوش