انوارالعلوم (جلد 5) — Page 462
انوار العلوم جلد اصلاح نفس کو خدا تعالیٰ نے وہ علم سکھایا کہ کوئی انسان آپ کا مقابلہ نہ کر سکا۔اب مجھے خدا تعالیٰ نے ایسا علم دیا ہے کہ خواہ کوئی ایسا علم جس کا مجھے پتہ بھی نہ ہو اس کے جاننے والا اس علم کے ذریعہ اگر اسلام پر اعتراض کرے تو خدا تعالیٰ مجھے اس کا ایسا جواب سکھاتا ہے کہ پھر وہ بول ہی نہیں سکتا۔حضرت صاحب کو ایک ہی علم نہیں سکھایا گیا تھا بلکہ مختلف طرح کے علوم سکھائے گئے تھے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں کہ ایک ہی رات میں مجھے خدا تعالیٰ نے چالیس ہزار الفاظ کا مادہ سکھا یا سرانجام آنهم روحانی خزائن جلدا صفحہ ۲۳۴) یہی وجہ تھی کہ کوئی انسان آپ کے مقابلہ میں عربی نہیں لکھ سکتا تھا۔ہر آفت سے بچنے کی راہ پھر فرمایا :- ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن تَتَّقُوا اللهَ يَجْعَلَ لَكُمْ فُرْقَانَا وَيُكَفِّرْ عَنَكُمْ سَيَاتِكُمْ ر الانفال : ٣٠ ) کہ اے لوگو ! اگر مومن ہو جاؤ اور اللہ کا تقوی اختیار کرو۔اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ہم تمہیں ہر مصیبت اور ہر تکلیف سے نکلنے کے سامان بتا دیں گے۔مومن پر بھی تکلیف آتی ہیں۔مومن بھی بیمار ہوتا ہے۔مگر وہ ہلاک نہیں کیا جاتا۔یہی وجہ ہے کہ خدا کے کسی برگزیدہ انسان کو قابل نفرت بیماری مثلاً کوڑھ وغیرہ نہیں ہوتی۔انبیاء میں یہ مرض نہیں ہوتا نہ وہ پاگل یا اور اسی قسم کی ہلاکتوں میں مبتلا کئے جاتے ہیں۔دنیا میں رعب و داب حاصل ہونے کی خواہش پھر انسان دنیا میں اپنا رعب و داب چاہتا ہے اور اس کے لئے بڑی بڑی کوششیں کی جاتی ہیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے آؤ اس کے حاصل کرنے کا طریقی بھی میں بتاؤں۔چنانچہ فرماتا ہے۔وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الطَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمُ في الأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِ لَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَونِهِمُ امْنَّا (النور : ٥٦) که خدا تعالیٰ مومنوں سے وعدہ کرتا ہے کہ ان میں ایسے بادشاہ اور خلیفے بنائے گا جیسے کہ پہلوں میں بناتا تھا۔اور وہ صرف ظاہری شان و شوکت ہی نہ رکھتے ہوں گے بلکہ ایسے ہوں گے کہ ان کے ذریعہ دین کی تمکن ہوگی اور ان کے خوف کو اللہ تعالیٰ امن سے بدل دے گا۔ان پر کسی کار عرب نہیں ہوگا بلکہ