انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 441 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 441

انوار العلوم جلد ۴۴۱ اصلاح نفس قوم کا ہوتا ہے ؟ مگر حبس دن سے کہ تم احمدی ہوئے تمہاری قوم تو احمدیت ہوگئی۔شناخت اور امتیاز کے لئے اگر کوئی پوچھے تو اپنی ذات یا قوم بتا سکتے ہو۔ورنہ اب تو تمہاری قوم تمہاری گوت تمہاری ذات احمدی ہی ہے۔پھر احمدیوں کو چھوڑ کر غیر احمدیوں میں کیوں قوم تلاش کرتے ہو۔مومن کا تو یہ کام ہوتا ہے کہ جب حق آجائے تو باطل کو چھوڑ دیتا ہے۔اس کے متعلق میں ایک مثال سناتا ہوں۔حضرت عمرہ کو شعروں کا بہت شوق تھا۔طبائع کو بعض امور سے کچھ مناسبت ہوتی ہے میری طبیعت کو بھی اشعار سے مناسبت ہے۔ایک دفعہ حضرت عمر نے ایک علاقہ کے گورنر کو لکھا کہ اس علاقہ کے بڑے بڑے شاعروں کے کلام بھیجو اؤ اس علاقہ میں دو بڑے شاعر تھے۔ایک کا نام بعید تھا یہ عرب کے بہت بڑے شاعر تھے اور بڑھاپے کی آخر عمر میں اسلام لائے اور اسلام میں بھی بہت لمبی عمر پائی۔اور دوسرا ایک اور شاعر تھا۔گورنر نے ان کو بلا کر کہا کہ قصید سے بنا کر دو کچھ دنوں کے بعد ایک نے تو بنا کر دے دیا مگر بسید جو بہت اعلیٰ درجہ کے شاعر تھے جب ان کو کہا گیا کہ قصیدہ سناؤ تو انہوں نے اس طرح پڑھنا شروع کیا۔لا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ القَة ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَمِمَّارَنَ يُنْفِقُونَ (البقرة : (تام) گورنر نے کہا یہ تو قرآن ہے۔شعر سناؤ انہوں نے پھر یہی آیات پڑھیں۔تیسری بار پھر کہا تو بھی یہی پڑھا اور کہا جب سے یہ کلام آیا ہے۔میں شعر کہنا بھول گیا ہوں (الاصابة في تمييز الصحابة جلد مر صفحه ۳۲۶ مطبوعه ۱۳۲۸ھ بیروت) وہ اپنے زمانہ میں سب سے بڑے شاعر تھے مگر انہوں نے کہ دیا کہ جب سے قرآن سُنا ہے شعر کہنا چھوڑ دیا ہے۔اس کی ایک وجہ تو یہ تھی کہ اس زمانہ میں شعر فخر ومباہات کے لئے کہے جاتے تھے دین کے لئے بہت کم کیے جاتے تھے اس لئے انہوں نے چھوڑ دیئے۔جس طرح وہاں قرآن کریم کے آنے پر شعر کہنے چھوڑ دیئے گئے تھے اسی طرح اب حضرت حیات کے آنے پر سب پہلے رشتے چھوڑ دو اور ا دو اور اسی کو اپنا رشتہ دار سمجھو جو حضرت صاحب کے ذریعہ تمہارا بھائی بنا ہے۔حضرت صاحب نے بہت صاف اور واضح طور پر فرمایا ہے کہ غیر احمدیوں کو لڑکی دینا گناہ ہے ہاں لینا جائز ہے۔پس جب حضرت صاحب لڑکی دینے کو گناہ قرار دیتے ہیں تو پھر تم کس طرح دیتے ہو ؟ مگر ایسے ہیں جو دیتے ہیں اور مجیب عجیب مدر پیش کرتے ہیں۔کوئی کہتا ہے وعدہ کیا ہوا