انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 420 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 420

انوار العلوم جلد ۵ ۴۲۰ اصلاح نفس پھر دیکھو وہ کہتے ہیں۔خلافت کا مسئلہ ایک اہم مسئلہ ہے اور گانے کا کھانا چھوٹا۔اس لئے ہم گائے کا ذبح کرنا ترک کر دیتے ہیں تاکہ ہندو ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں اور ان کی مدد سے خلافت مل جائے۔ہم کہتے ہیں ہمارے نزدیک چونکہ خدا کی بادشاہت بڑی ہے اور دوسرے جھگڑنے چھوٹے اس لئے ہم انگریزوں سے صلح رکھنا چاہتے ہیں تاکہ اس میں ہم خدا کی بادشاہت کو قائم کرسکیں۔پس انہوں نے نام نهاد خلافت کے لئے ہندوؤں سے صلح کرلی ہے اور ہم نے خدا کی بادشاہت کے لئے انگریزوں سے صلح کرلی۔وہ عراق عرب لینے کے لئے ہندوؤں سے صلح کرتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ مل کر انگریزوں کو ان علاقوں سے نکال دیں گے۔لیکن ہم کہتے ہیں ہندو اگر اتنے ہی بہادر تھے تو انہوں نے ہندوستان کیوں دوسروں کے حوالہ کر دیا تھا۔بہر حال کہا جاتا ہے کہ ہندوؤں سے اس لئے ہم صلح کرتے ہیں کہ عراق عرب اور شام خالی کرا لیا جائے۔ہم کہتے ہیں چونکہ ہم نے ساری دنیا کو لینا ہے اس لئے ہم ساری دنیا سے صلح کرتے ہیں۔کیونکہ ہم خدا کا نام بلند کرنے کے لئے مختلف ممالک میں تبھی جاسکتے ہیں جب کہ امن قائم ہو۔اور جہاں امن نہ ہو وہاں ہم نہیں جا سکتے ہیں اس بڑے مدعا کو حاصل کرنے کے لئے ہم ہر قوم سے صلح کرنا چاہتے ہیں اور صلح کرتے رہیں گے۔جبتک ہ ہمارا مدعا پورا نہ ہو جاے اور خدا کی حکومت قائم نہ ہو جائے اور جب خدا کی حکومت قائم ہو جائے گی تب پھر کسی جنگ کی ضرورت ہی نہ رہے گی۔+ پھر ہم اس لئے صلح کرتے ہیں کہ امن کے قیام کے موجودہ فسادوں کی خبر قرآن میں تجھے نہیں ہلے سے خبر دی گئی ہے اور آج نہیں بلکہ آج سے تیرہ سو سال قبل قرآن کریم میں اس زمانہ کے فسادوں کا ذکر کیا گیا ہے اس لئے اس موقعہ پر ہم وہی کام کرتے ہیں جو خدا نے بتایا ہے کہ ہمیں کرنا چاہئے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔قُل اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ، مَلِكِ النَّاسِ هُ إِلَهِ النَّاسِ هُ مِنْ شَرِ الْوَسْوَاسِ : الخَنَّاسِ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ لَا مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ (الناس) اے مسلم تو کہ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ میں پناہ مانگتا ہوں اس سے جو آتا ہے تمام لوگوں کا۔مَلِكِ النَّاسِ جو بادشاہ ہے تمام لوگوں کا - الهِ النَّاسِ جو معبود ہے تمام لوگوں کا۔ان آیات میں خدا تعالٰی کی تین صفات کا ذکر ہے اور کہا گیا ہے کہ ان کے ذریعہ پناہ مانگو یعنی یہ کہو کہ اے خدا !جو رب ہے لوگوں کا ہم تیری پناہ مانگتے ہیں۔اے خدا ! جو بادشاہ ہے سب کا ہم تیری پناہ مانگتے ہیں۔اے خدا ! جو معبود ہے سب کا ہم تیری پناہ مانگتے ہیں۔اور یہ ظاہر بات ہے کہ جس