انوارالعلوم (جلد 5) — Page 278
ترک موالات اور احکام اسلام " ک جو سرکشی پر آمادہ ہوں روکو اور قرآن کریم کی قوت قدسیہ پریقین رکھتے ہوئے اور اس کے اثر پر ایمان لاتے ہوئے ان اقوام کے اندر گھس جاؤ جو آج اسلام کی منکر ہیں تا وہ اس سے روشنی ہیں۔به یقین نہ کرو کہ تمہارے دُور ہونے سے ان کی اصلاح ہو جائے گی۔دشمنی انسان کی آنکھ کو بند کر دیتی ہے عداوت اندھا کر دیتی ہے پس عداوت اور فتنہ کا بیج مت بوڈ اور صلح اور آشتی کے کے ساتھ کام کرو اور نا امیدی کو پاس پھنکنے مت دو کیونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک قرن پھونکی گئی ہے۔بشارت اور خوش خبری کی فرنا۔اسلام کی فتح اور کامیابی کی فرنا۔وہی جو آج سے پہلے وقتاً فوقتاً پھونکی جاتی رہی ہے اور جو جب جب پھونکی جاتی رہی ہے۔اس نے دنیا میں ایک حشر برپا کر دیا ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح نے اسلام کی حالت کو دیکھ کر خدا کے فضل کو جذب کیا ہے جو مسیح موعود کی شکل میں اس دنیا پر ظاہر ہوا ہے۔پس اسلام کی فتح سے نا امید نہ ہو اس کی فتح تو ضرور ہو کر رہے گی۔تم اپنی فکر کرو کہ ایسا نہ ہو دوسرے کاموں میں لگے رہو اور اس برکت کے پانے سے محروم رہ ہو جس کی دُنیا کو تیرہ سو سال سے اُمید تھی اور میں پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سلام بھیجا تھا۔واخر دعُو مِنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ خاکسار میرزا محمود احمد DYER, REGINALD EDWARD HARRY (۱۹۲۷-۶۱۸۲۳ء) برٹش آرمی جنرل جس نے اپریل ۱۹۱۹ ء میں جلیانوالہ باغ میں سنتے عوام پر فائر کھولنے کا حکم دیا جس سے تین سو سے زائد افراد ہلاک اورباره (۱۲۰۰) سوزخمی ہوئے (انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا جلد کے صفحہ ۷۹۶ زیر لفظ "DYER") BERKELEY, GEORGE (۶۱۶۸۵ - ۶۱۷۵۳) برطانوی فلسفی۔جس نے مصنوعی تصوریت (Subjective Idealism) کو استدلالی طور پر ثابت کرنے کی کوشش کی (اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحه ۲۰۳ مطبوعہ لاہوری ۶۱۹۸ ) HEGEL, GEORGE WILHELM FRIEDRICH (۱۸۳۰۰۶۱۷۷۰ء) جبر من مفکر (اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحه ۱۸۸۴ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) JAMES, WILLIAM (۱۹۱۰-۶۱۸۴۲ء)امریکی فلسفی (A HISTORY OF PHILOSOPHY, VOL۔VIII, PAGE 330, LONDON)