انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 7 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 7

انوار العلوم جلد ۵ کو تحریک پیدا ہو وہاں میرا یہ بھی منشاء ہے کہ میں اس غلط فہمی کو دور کروں جو بعض بیرونی جماعتوں میں پھیلی ہوئی ہے کہ قادیان کے لوگ دینی کاموں میں حصہ نہیں لیتے۔چنانچہ اسی جلسہ پر مجھ سے ایک شخص نے کہا کہ آپ قادیان کے لوگوں کو باہر نکالیں کہ کچھ کام بھی کریں اور چندہ بھی دیں اور بوجھ نہ نہیں۔حالانکہ اصل واقعہ یہ ہے کہ چند معذور آدمیوں کے سوا باقی تمام کے تمام احباب قادیان سخت محنت سے اپنی روزی کماتے ہیں اور اپنے فارغ اوقات کو دین کی اشاعت کے لئے صرف کرتے ہیں اور اپنے مالوں میں سے عموماً دوسری جماعتوں کی نسبت زیادہ حصہ خدا کی راہ میں نکالتے ہیں۔غرض ان کے اموال اور ان کی جانیں خدا کی راہ میں قربان ہو رہی ہیں۔الا مَا شَاءَ اللهُ اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر انہی کے نقش قدم پر چل کر باہر کی جماعتیں کوشش کریں تو میں ہزار تو کیا چیز ہے ، ایک ماہ میں دولاکھ روپیہ کا جمع ہو جانا بھی کچھ مشکل نہیں۔کم سے کم وہ لوگ جن کو قادیان کے احمدیوں پر شکوہ ہے۔ان سے میں امید کرتا ہوں کہ اس موقع پر اپنے شکوہ کو عملی طور پر سچا ثابت کر کے دکھا ئیں گے تاکہ ان کے اس گناہ کا بھی کفارہ ہو جاوے جو اپنے بھائیوں پر بدظنی کرکے ان سے سرزد ہوا ہے۔قادیان کے چندہ کے ساتھ ہی میں احباب کو یہ بھی خوشخبری سناتا ہوں کہ امرتسر اور لاہور کی جماعتوں نے بھی (جو اس بدظنی سے جس کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے پاک ہیں اور بوجہ قرب اور کثرت تعلقات کے حقیقت سے آگاہ ہیں، خاص اثار سے کام لیا ہے خصوصاً امرتسر نے کہ جہاں کی بالکل غریب اور قلیل جماعت نے دو ہزار سے اوپر چندہ لکھوایا ہے۔لاہور کا چندہ ابھی ہو رہا ہے لیکن اس وقت تک جو اطلاع ملی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دس ہزار روپیہ سے انشاء اللہ اوپر ہی چندہ ہو جاوے گا۔فَجَزَاهُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ- اس رفتار سے میں سمجھتا ہوں کہ گورداسپور، امرتسر اور لاہور اور دوسرے مقامات کے چندے ملکہ یہ میں ہزار کی رقم جس کا میں نے شروع میں اعلان کیا ہے ، ان تینوں ضلعوں سے ہی پوری ہو جاو گی اور احمدیوں کے اخلاص کو دیکھتے ہوئے میں ڈرتا ہوں کہ اس سے دوسری جماعتوں کو سخت صدمہ ہو گا کیونکہ ایسے اعلیٰ درجہ کے ثواب کا موقع ان کے ہاتھوں سے نکل جاویگا۔پس میں اس اعلان کی رقم کو بڑھا کر ایک لاکھ کر دیتا ہوں تاکہ تمام جماعتہا ئے احمدیہ اپنے اخلاص کا اظہار کر سکیں۔اور ثواب حاصل کرنے کا موقع پادیں اور یہ رز یہ کچھ زیادہ نہیں ہے کیونکہ اگر گورداسپور، امرتسر اور لاہور کی جماعتیں تمہیں ہزار روپیہ جمع کرسکتی ہیں تو بقیہ جماعتوں کے لئے ستر ہزار روپیہ جمع