انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 221 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 221

انوار العلوم جلد ۵ ۴۲۱ ترک موالات اور احکام اسلام سورہ ممتحنہ کی آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ دوست بنانے اور نہ بنانے کے لئے شرائط ہیں ان کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔مگر میں پوچھتا ہوں کہ کیا ان شرائط کو ہنود کے لئے ہی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا مسیحیوں کے لئے نظر انداز کیا جاسکتا ہے جن کی نسبت اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ اقْرَبَهُمْ مَوَدَةٌ را لمائدة : ۸۳) یعنی محبت میں وہ دوسری قوموں کی نسبت مسلمانوں سے سب سے زیادہ قریب ہیں جب وہ شرائط جن کے پائے جانے کی وجہ سے ہنود قابل موالات سمجھے گئے ہیں مسیحیوں میں بھی پائی جاتی ہیں تو ان سے ترک موالات کرنا شرعی فتویٰ کے ماتحت کیونکر درست اور جائز ہو سکتا ہے ؟ اس آیت میں بھی حربی کافروں سے تو لی منع کی گئی ہے پھر میں اس آیت کی نسبت بھی وہی کہتا ہوں جو پہلی آیت کی نسبت کہ چکا ہوں کہ اس آیت کا مضمون بھی صاف بتا رہا ہے کہ جن لوگوں سے تو تی منع کی گئی ہے وہ عربی کا فر ہیں کیوں کہ اس آیت میں حکم دیا گیا ہے کہ مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں سے دوستی نہ کرو۔اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ قوم اس وقت برسر پیکار تھی اور اس سے تعلق رکھنا خود اس حکومت اور اس جماعت کے خلاف تھا جس کے وہ لوگ جن کو یہ حکم دیا گیا ہے افراد تھے پھر اس آیت سے اگلی آیات کو بھی دیکھا جا وے تو ان سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ حکم اس قوم کے متعلقی ہے ہو ہم سے دین کے متعلق جنگ کر رہی ہو یا دین کی وجہ سے ہمیں اپنے گھروں سے نکالتی ہو کیونکہ آگے چل کر اللہ تعالی فرماتا ہے۔وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُم فِي الكِتبِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمُ التِ اللَّهِ يُكْفَرُبِهَا ويُسْتَهُذَا بِهَا فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ إِنَّكُمْ إِذَا مِثْلُهُم إِنَّ اللهَ جَامِعُ المُنْفِقِينَ وَالكَفِرِينَ فِي جَهَنَّمَ جَمِيعًا : الَّذِينَ يَتَرَبَّصُونَ بِكُمْ ؟ فَإِن كَانَ لَكُمْ فَتْحُ مِنَ اللهِ قَالُوا أَلَمْ تَكُنْ مَعَكُمْ وَإِن كَانَ لِلْكَفِرِينَ نَصِيبٌ قَالُوا اَلَمْ نَسْتَحُودُ عَلَيْكُمْ وَنَمْنَعُكُم مِّنَ الْمُؤْمِنينَ۔فاللهُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ ، وَلَنْ يَجْعَلَ اللَّهُ لِلْخَفِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ سبيلاً (النساء : ۱۳۱-۱۳۲) لینی اور تحقیق تم پر کتاب میں یہ نازل ہو چکا ہے کہ جب تم سنو ہ اللہ تعالیٰ کی آیات سے انکار کیا جاتا ہے اور ان سے منسی کی جاتی ہے تو ایسا کرنے والے لوگوں کے ساتھ مت بیٹھا کرو یہاں تک کہ وہ اس کے سوا کسی اور بات میں مشغول ہو جائیں ورنہ تم بھی ان ہی میں شامل سمجھے جاؤ گے۔ضرور اللہ تعالیٰ ان منافقوں اور کافروں کو جہنم میں جمع کرے گا جو تمہاری ہلاکت کے منتظر ہیں اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہاری فتح کا سامان ہوتا ہے تو یہ کہتے ہیں کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے ؟ اور