انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 173 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 173

انوار العلوم جلد و ۱۷۳ معاہدہ ترکیہ اور مسلمانوں کا آئندہ رویہ معامده ترکیه او مسلمانوں کا آئندہ رویہ (نوٹ: یہ وہ مضمون ہے جسے امام جماعت احمدیہ نے اس کا نفرنس میں بھیجنے کے لئے جو کم دوجون ۱۹۲۰ء کو الہ آباد میں منعقد ہوئی تحریر کیا اور جس میں بتایا گیا ہے کہ اس معاہدہ کی شرائط میں کیا نقص میں اور اس کے بداثرات سے بچنے کے لئے مسلمانوں کو آئندہ کیا طریق اختیار کرنا چاہئے۔) لسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ هُوَ الله أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطِنِ الرَّحِيمِ خدا کے فضل اور رحم کیسا تھ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكريم آج گیارہ رمضان المبارک مطابق ۳۰ مئی ۹۲اند کو مجھے جناب مولوی عبدالباری صاحب فرنگی محلی کی طرف سے ایک خط ملا ہے کہ یکم اور دو جون کو الہ آباد کے مقام پر ایک جلسہ مشورت منعقد ہوگا جس میں دولت عالیہ عثمانیہ کے ساتھ شرائط صلح کے مسئلہ پر غور کیا جاوے گا اور آئندہ کے لئے طریق عمل تجویز کیا جائے گا اور اس میں اپنے خیالات بیان کرنے کے لئے مولانا نے مجھے بھی دعوت دی ہے۔اگر میری شمولیت اس جلسہ میں کسی طرح بھی نفع رساں ہو سکتی اور مجھے امید ہوتی کہ میرا بذات خود حاضر ہونا میرے اہل وطن اور میرے بھائیوں کے لئے کسی طرح بھی مفید ہو سکتا ہے تو میں سو کام چھوڑ کر بھی اس