انوارالعلوم (جلد 5) — Page xiii
انوار العلوم جلد ۵ فرائض مستورات تعارف کتب حضرت مصلح موعود کا مستورات سے یہ ایک خطاب ہے جو حضور نے نہ میں سیالکوٹ قیام کے دوران ۱۲ اپریل کو پنجابی زبان میں فرمایا تھا۔ایڈیٹر صاحب الفضل محترم خواجہ غلام نبی صاب نے اس خطاب کا اردو ترجمہ 14 اپریل کے الفضل میں شائع کیا تھا۔حضور نے اس خطاب میں مستورات کو نہایت آسان اور سادہ پیرا یہ میں اسلامی احکام پرش کرنے ، عبادات و اخلاق حسنہ کے اپنا نے اور بعض نا پسندیدہ امور مثلاً بد رسوم و غیرہ کو ترک کرنے کی تلقین فرمائی ہے۔ایک غلط بیانی کی تردید یہ حضرت مصلح موعود کے قلم سے نکلی ہوئی ایک تحریر ہے جس کا پس منظر یہ ہے کہ نہ میں ہندوستان کے ایک اخبار آفتاب" میں مرزا بشیر الدین محمود احمد سے قطع تعلقی" کے عنوان سے ایک فرضی اور خود ساختہ خط شائع ہوا۔اس خطہ کے لکھنے والے کا نام مستری عمر بخش (انجن ڈرائیور کو ہاٹ) ظاہر کیا گیا تھا۔حضور نے اس شخص کے متعلق مکمل تحقیق کے بعد اخبار الفضل قادیان کی ۱۳ مئی ہے کی اشاعت میں اس خطہ کا جواب تحریر فرمایا اور اس میں لگائے جانے والے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی پر زور تردید فرما کر اس خط کی اشاعت پر تعجب کا اظہار فرمایا ہے۔۱۹۲۰