انوارالعلوم (جلد 4) — Page 71
دم جلد ۴ ربوبیت باری تعالی ہر چیز پر محیط - ان کا دستگیر بنتا ہے۔پس جب یہ ثابت ہو گیا تو بتلائیے آپ لوگ کونسا طریق پسند کرتے ہیں۔افسوس کہ بہت لوگ ہیں جو غور نہیں کرتے۔اگر غور کریں تو جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ہے چھوٹی چھوٹی باتوں سے بڑے بڑے نتائج اخذ کرلیں۔آج کل لوگ تجارتوں ، ملاقاتوں، دعوتوں اور بہت سی بیہودہ باتوں کے لئے تو وقت نکال لیتے ہیں لیکن جب انہیں مذہب کے متعلق غور و فکر کرنے کے لئے کہا جائے تو کہتے ہیں کہ فرصت نہیں۔گویا مذہب نعوذ باللہ بے ہودہ باتوں اور گیوں سے بھی زیادہ فضول اور لغو چیز ہے۔یہ ایک خطرناک مرض ہے اور جس کے اندر ہو اسے بہت جلدی اس کا علاج کرنا چاہئے اور ضرور مذہب کے متعلق غور و خوض سے کام لینا چاہئے۔دیکھئے اگر یورپ کے لوگ مادی اشیاء میں غور نہ کرتے تو یہ رتبہ ان کو کبھی حاصل نہ ہو تا۔یہی حال روحانی ترقی کا ہے جب تک روحانی باتوں کے متعلق بھی غور نہ کیا جائے کچھ نہیں حاصل ہو تا۔اس وقت میں نے آپ لوگوں کے سامنے ثابت کیا ہے کہ اسلام ہی ایک ایسا مذ ہب ہے جو زندہ خدا کو پیش کرتا ہے اور اس میں اس کی زندگی کا ثبوت مل رہا ہے نیز یہ بھی کہ خدا جس طرح پہلے اپنے بندوں کی روحانی ربوبیت کرتا تھا اسی طرح اب بھی کرتا ہے اور جس طریق پر ہم چل رہے ہیں اس پر چل کر انہیں فوائد اور انعامات کو حاصل کر سکتے ہیں جو آج سے ہزاروں سال پیشتر حاصل ہوتے تھے۔ان باتوں کے متعلق اگر کوئی زیادہ تحقیقات کرنا چاہے تو ہمارے پاس آکر زبانی طور پر کر سکتا ہے یا خط و کتابت کے ذریعہ ہم اس کو بتا سکتے ہیں اور اس وقت میں نے مختصر طور پر بتا بھی دیا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ وہ تمام صداقت پسند روحیں جو خدا تعالی سے ملنے کی تڑپ رکھتی ہیں میری باتوں کی طرف ضرور توجہ کریں گی اور آئندہ زندگی کے لئے جو ہمیشہ کی زندگی ہے ضرو ر وقت نکالیں گی تاکہ معلوم کریں کہ وہ کون سی تعلیم ہے جس پر چل کر انسان خدا کو پا سکتا ہے۔خدا تعالٰی آپ لوگوں کو اس کی توفیق دے۔آمین۔الفضل ۱۵- دسمبر ۱۹۱۷ء)