انوارالعلوم (جلد 4) — Page 44
م جلد ۴ سوم سوم عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے وہ خدا ہے۔اس کا وہ کوئی جواب نہ دے سکتے اور اسلام کو چھوڑ کر عیسائی ہو جاتے۔حالانکہ یہ بالکل غلط ہے کہ حضرت عیسی زندہ آسمان پر موجود ہیں۔وہ تو کبھی کے وفات پاچکے ہیں۔حضرت عیسی کے آنے سے مراد مسلمانوں کو اس سے غلطی لگی ہے کہ آنحضرت کی پیشگوئی تھی۔عیسی آئیں گے۔اس سے انہوں نے ان ہی پہلے عیسی کا آنا سمجھ لیا ہے۔حالانکہ اس عیسی سے آنحضرت الله کی مراد انہیں کی صفات رکھنے والے انسان کے آنے کی تھی۔چونکہ آپ نے یہ بھی فرمایا تھا کہ آخری زمانہ میں مسلمان یہود ہو جائیں گے۔(بخاری کتاب الاعتصام بالكتاب والسنة باب قول النبي لتتبعن سنن من قبلکم) اس لئے جس طرح پہلے یہودیوں کی اصلاح کے لئے حضرت عیسی آئے تھے اسی طرح ان کی اصلاح کے لئے جس انسان نے آنا تھا اس کو بھی عیسی کہا گیا۔ورنہ عینی کہاں آسکتے تھے وہ تو وفات پاچکے ہیں۔چنانچہ قرآن کریم کہتا ہے۔وَمَا مُحَمَّد سُول قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (آل عمران : ۱۳۵) کہ محمد اللہ کے رسول ہیں۔ان سے پہلے جتنے رسول تھے وہ وفات پاچکے ہیں۔اب یا تو یہ کہنا پڑے گا کہ حضرت عیسی رسول نہ تھے بلکہ خدا تھے اس لئے انہوں نے وفات نہیں پائی لیکن یہ کفر ہے کہ ان کو خدا قرار دیا جائے اور اگر رسول تھے اور واقع میں رسول تھے تو وفات بھی پاچکے ہیں۔کیونکہ قرآن کریم صاف طور پر بتلا رہا ہے کہ آنحضرت ﷺ سے پہلے سارے رسول فوت ہو چکے ہیں تو قرآن کریم حضرت عیسی کو فوت شدہ قرار دے رہا ہے اور جو فوت ہو جائے وہ دوبارہ دنیا میں واپس نہیں آسکتا کیونکہ یہ خدا تعالی کی سنت کے خلاف ہے۔پھر اللہ تعالیٰ کو کیا ضرورت ہے کہ ایک مرے ہوئے انسان کو دوبارہ زندہ کر کے دنیا میں لائے۔خدا تعالیٰ تو قادر مطلق ہے۔اس کو یہ ضرورت نہیں ہے کہ دنیا کی اصلاح کے لئے کسی نئے انسان کو پیدا کرنے کی بجائے ایک مدتوں کے مردہ ا انسان کو بھیج دے۔ہم تو دیکھتے ہیں کہ دنیا میں کوئی مالدار اور دولت مند انسان اس طرح نہیں کرتا کہ ایک وقت جو کھانا بچ جائے اسے دوسرے وقت کھانے کے لئے رکھ چھوڑے۔ہاں غریب لوگ ایسا کیا کرتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کی نسبت یہ کہنا کہ اس نے ضرورت کے لئے وہی حضرت عیسی رکھے ہوئے ہیں جو کئی سو سال ہوئے پیدا کئے گئے تھے۔اسے کنگال اور مفلس خدا بنانا ہے اور اس کے قادر مطلق ہونے سے انکار کرنا ہے۔حالانکہ خدا ایک نہیں کئی عیسی پیدا کر سکتا ہے اور جب ضرورت ہو بھیج سکتا ہے۔پہلے نبی جب فوت ہوتے رہے تو ان کے بعد اور