انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 38 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 38

العلوم جلد ۴ ۳۸ عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے طرح مرد مردوں کو دین سکھا سکتے ہیں اسی طرح عورتیں عورتوں کو سکھا سکتی ہیں اور دین کی خدمت کر سکتی ہیں۔اس کے ثبوت میں کہ عورتیں دین کی خدمت کر سکتی ہیں میں نے مثالیں پیش کی ہیں جن سے پتہ لگتا ہے کہ عورتیں بھی دین کی خدمت کرتی رہی ہیں۔پس جب یہ ثابت ہو گیا کہ کچھ عورتوں نے ایسا کیا ہے تو معلوم ہوا کہ اور بھی کر سکتی ہیں پہلے زمانہ کی عورتوں کے متعلق یہ کہنا کہ وہ بڑی پارسا اور پرہیز گار تھیں۔ہم ان جیسے کام کہاں کر سکتی ہیں۔کم حوصلگی اور کم ہمتی ہے۔بہت عورتیں ہیں جو کہتی ہیں کہ کیا ہم عائشہ بن سکتی ہیں کہ کچھ کوشش کریں۔انہیں خیال کرنا چاہئے کہ عائشہ کس طرح عائشہ بنیں۔انہوں نے کوشش کی ہمت دکھائی تو عائشہ بن گئیں۔اب بھی ان جیسا بننے کے لئے ہمت اور کوشش کی ضرورت ہے۔بغیر کچھ کئے ہمت ہار دینا ایسا ہی ہے جیسا کہ ایک بچہ کو نصیحت کی جائے کہ تعلیم حاصل کر لو تو تم بھی فلاں کی طرح ایم۔اے ہو جاؤ گے۔لیکن وہ کہے کہ میں کہاں فلاں کی طرح ایم۔اے ہو سکتا ہوں۔اس کی لئے تعلیم ہی حاصل نہیں کرتا۔اس نے کوشش کی تھی اس لئے ایم۔اے ہو گیا تھا۔پھر کیا وجہ ہے کہ یہ بھی کوشش کرے تو ایم۔اے نہ ہو جائے۔دیکھو صحابی کس طرح رسول کریم ا صحابہ نے کس طرح درجے حاصل کئے کے صحابہ بنے اور کس طرح انہوں نے بڑے بڑے درجے حاصل کئے۔اسی طرح کہ کوشش کی ورنہ یہ وہی لوگ تھے جو رسول کریم کے جانی دشمن تھے اور آپ کو گالیاں دیتے تھے۔حضرت عمر الله جو آنحضرت کے بعد دوسرے خلیفہ ہوئے ہیں ابتداء میں آنحضرت کے ایسے سخت دشمن تھے کہ آپ کو قتل کرنے کے لئے گھر سے نکلے تھے راستہ میں ایک شخص ملا جس نے پوچھا کہاں جارہے ہو۔انہوں نے کہا محمد ( ﷺ ) کو قتل کرنے جاتا ہوں۔اس نے کہا پہلے اپنی بہن اور بہنوئی کو تو قتل کر لو جو مسلمان ہو گئے ہیں۔پھر محمد ( ) کو مارنا۔یہ سن کر وہ غصہ سے بھر گئے اور اپنی بہن کے گھر کی طرف روانہ ہو گئے۔آگے جاکر دیکھا تو دروازہ بند تھا اور ایک شخص قرآن کریم سنا رہا تھا اور ان کی بہن اور بہنوئی سن رہے تھے۔اس وقت تک پردہ کا حکم نازل نہ ہوا تھا۔حضرت عمرؓ نے دروازہ کھٹکھٹایا اور کہا کھولو۔ان کی آواز سن کر اندر والوں کو ڈر پیدا ہوا کہ مار دیں گے۔اس لئے انہوں نے دروازہ نہ کھولا۔حضرت عمر نے کہا اگر دروازہ نہ کھولو گے تو میں توڑ دوں گا۔اس پر انہوں نے قرآن کریم سنانے والے مسلمان کو چھپا دیا اور