انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 595 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 595

۵۹۵ تقدیر الهی اور وہ یہ کہ اس ذریعہ سے وہ اصل غرض جس کے لئے خواب یا الہام ہوتا ہے زیادہ اچھی طرح پوری ہوتی ہے۔بات یہ ہے کہ وہ منذر خواب یا الہام جن میں آئندہ کی کوئی خبر بتائی جاتی ہے ان میں علاوہ اور اغراض کے ایک غرض یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ بندہ جس کے متعلق اس خواب یا الہام میں کوئی خبر دی گئی ہے۔ہوشیار ہو جائے اور اپنی اصلاح کی فکر کرے اور اگر اصلاح نہ کرے تو اس پر حجت قائم ہو جائے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔رُسُلًا مُّبَشِّرِينَ وَ مُنْذِرِينَ لِئَلَّايَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَى اللَّهِ حُجَّةٌ بَعْدَ الرُّسُلِ (النساء : ۱۶۶) یعنی ہم نے مذکورہ بالا رسولوں کو (جن کا اس آیت میں پہلے ذکر ہوا ہے) بھیجا بشارت دیتے۔ہوئے اور منکروں کو ڈراتے ہوئے تاکہ لوگوں کو اللہ تعالی پر کوئی حجت نہ رہے۔غرض انذاری پیشگوئیاں حجت کے قیام کے لئے ہوتی ہیں اور ان کے ذریعہ سے اس شخص کو جس کے خلاف وہ پیشگوئیاں کی جاتی ہیں اصلاح کا آخری موقع دیا جاتا ہے اور بصورت دیگر اس پر حجت قائم کی جاتی ہے۔اور یہ بات ثابت ہے کہ اگر کسی شخص کو مثلا اس کی اپنی ذات کے متعلق یہ نظارہ دکھایا جائے کہ اس کو تپ چڑھا ہوا ہے اور وہ خواب میں تپ کی تکلیف کو تو اس پر اور ہی اثر ہو گا۔یہ نسبت اس کے کہ اس کو کوئی شخص کہہ دے کہ تیرے حالات ایسے ہیں کہ تجھے تپ چڑھنے کا احتمال ہے۔اسی طرح اگر کسی شخص کو یہ بتایا جائے کہ فلاں شخص کو اس کی بے دینی کی وجہ سے سزا کا احتمال ہے تو اس کا اور اثر ہو گا بہ نسبت اس کے کہ اس کو یہ بتایا جاوے کہ اس شخص کے لئے سزا مقدر ہو چکی ہے اور جب کہ اس کے اعمال کی وجہ سے سزا مقدر ہو بھی چکی ہو تو پھر حق بھی یہی ہو گا اور اسی رنگ میں بتایا جانا ضروری ہے۔اگر یہ شبہ کیا جائے کہ کیوں خدا تعالٰی وہی بات نہیں بتا دیتا جو آخر میں ہوئی ہوتی ہے۔درمیانی حالت بتا تا ہی کیوں ہے کہ لوگ شبہ میں پڑ جاویں۔تو اس کا جواب ایک تو یہ ہے کہ جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں پیشگوئیوں کی غرض اصلاح ہوتی ہے۔پس اگر تقدیر کا وہ پہلو بتایا ہی نہ جاوے جس نے بدل جاتا ہے تو لوگوں کو اصلاح کی تحریک کس طرح کی جائے ؟ در حقیقت تقدیر کے اس قسم کے اظہار سے ہزاروں آدمیوں کی جان بچ جاتی ہے۔اور خدا تعالیٰ کا رحم اس کا محرک ہے۔دوسرے جیسا کہ میں پہلے بتا آیا ہوں اللہ تعالٰی کی دو صفات ہیں ایک علیم ہونا اور ایک قادر ہونا۔اگر تقدیر کا وہی حصہ بتایا جائے جو بدلتا ہی نہیں تو اس سے خدا تعالی کا ی