انوارالعلوم (جلد 4) — Page 526
انوار العلوم جلدم ۵۲۶ خطاب جلسہ سالانہ کے ۲ دسمبر ۱۹۱۹ نو سمجھ لو کہ تم خدا تعالیٰ کے عبد بن جاؤ گے۔اور جب عبد بن جاؤ گے۔تو فَادْخُلِي فِي عِبْدِی وَادْخُلِي جَنَّتِن والی آیت تمہارے لئے پوری ہو جائے گی۔اور تم جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔خدا تعالٰی آپ کو اس امر کی توفیق دے۔اس کے ساتھ ہی میں احباب کو نصیحت کرتا ہوں کہ ان دنوں خدا کی یاد میں کثرت سے مشغول رہیں۔اور دعاؤں میں خوب لگے رہیں۔اور اگر اپنے سلسلہ کے مبلغوں کی کامیابی کے لئے دعائیں کریں تو بہت مفید نتیجہ نکل سکتا ہے۔پس تم لوگ جہاں اپنے نفس کے لئے دعا ئیں کرتے ہو وہاں مبلغین کے لئے کیوں نہیں کرتے ؟ ان کے لئے بھی ضرور کرو۔اور یاد رکھو کہ جب ان کے لئے کرو گے تو وہ تمہارے اپنے ہی لئے ہوں گی کیونکہ خدا تعالٰی کے گا کہ جب یہ میرے ان بندوں کے لئے دعائیں کرتے ہیں جو میری راہ میں نکلے ہوئے ہیں تو میں ان کے کام پورے کر دیتا ہوں۔خدا تعالٰی آپ کے ساتھ ہو۔آمین