انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 69 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 69

نوار العلوم جلد ۴ 49 ربوبیت باری تعالی ہر چیز پر محیط ہے کو عالمگیر اور زندہ مذہب ثابت کرنا خدا کی کسی صفت کو باطل کہنے والوں کے مونہہ بند کرنا دنیا کو نجات اور قرب الہی کا راستہ بتانا، قرآن کریم کو پاک اور الہامی کتاب ثابت کرنا دجالیت ہے تو خدا کرے کہ سب دجال ہی ہو جائیں۔لیکن کوئی ذرا اسلام کی محبت کو دل میں جگہ دے کر ، عقل سے کام لے کر ، تعصب سے بری ہو کر اور عناد سے خالی ہو کر اتنا تو سوچے کہ حضرت صاحب اور رجال میں تو مشرق و مغرب کا بعد ہے۔اگر بے تعصبی سے کوئی شخص اس امر پر غور کرے گا تو ضرور اسے یہ بعد نظر آئے گا۔حضرت مسیح ناصری کی نسبت کہتے ہیں کہ ان پر یہ الزام لگایا گیا کہ تم شیطان کے دوست ہو۔اس کا انہوں نے نہایت لطیف جواب دیا اور وہی جواب حضرت مرزا صاحب کی طرف سے میں دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کیا کوئی اپنے پاؤں پر آپ کلہاڑی مارتا ہے۔کیا بعل اپنے خلاف آپ باتیں کرتا ہے یعنی میں تو اس کے خلاف باتیں کہتا ہوں پھر میرا اس سے کس طرح کا تعلق ہو سکتا ہے۔اگر اس سے تعلق ہو تا تو میں اس کی تائید کرتا نہ کہ اس کے خلاف کہتا۔اسی طرح میں کہتا ہوں کہ اگر حضرت مرزا صاحب نعوذ باللہ دجال بن کر اسلام کو مٹانے کے لئے آئے تھے تو چاہئے تھا کہ وہ اس کی تکذیب کرتے۔قرآن کریم کی تکذیب کرتے مگر وہ تو کہتے ہیں کہ اسلام ہی ایک زندہ مذہب ہے اور وہ اس بات پر زور دیتے رہے کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ حضرت عیسی تو زندہ آسمان پر موجود ہوں اور آنحضرت ا مردہ زمین میں دفن ہوں۔پھر آپ نے قرآن کریم کو خدا کا کلام ثابت کرنے کے لئے ایسے ایسے زبردست دلائل دیئے کہ جن کا کوئی انکار نہ کر سکے۔پھر کس طرح کہا جائے کہ آپ رسول کریم کی ہتک کرنے اور اسلام کو مٹانے آئے تھے کیونکہ دجال کے متعلق تو آنحضرت ا نے فرمایا ہے کہ اسلام کو مٹانے کے لئے کھڑا ہو گا اسنن ابی داؤد کتاب الملاحم باب خروج الدجال، مگر حضرت مرزا صاحب نے تو ساری زندگی اسلام کے پھیلانے میں ہی صرف کردی تھی اور ایک ایسی جماعت بنادی جو خدا کی راہ میں اپنے مال کو صرف کر رہی اور ہے اشاعت اسلام کا کام سرانجام دے رہی ہے۔ذرا آپ لوگ غور تو فرما ئیں کہ اس زمانہ میں وہ کونسی قوم ہے جو بے دریغ اپنے مالوں کو اسلام کی اشاعت کے لئے صرف کر رہی ہے اور وہ کونسی قوم ہے جو تعداد کے لحاظ سے تم سے بہت کم ہے مگر قربانی کے لحاظ سے بہت بڑھی ہوئی ہے۔وہ ایک غریبوں کی جماعت ہے اور پانچ چھ لاکھ سے زیادہ نہیں ہے مگر اس وقت تک لاکھوں روپے اسلام کی تائید میں خرچ کر چکی ہے لیکن تم کروڑون ہو کر اس سے آدھا بھی خرچ