انوارالعلوم (جلد 4) — Page 47
لعلوم جلد ۳ عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے حاصل کرلے تو غالب ہی رہے گا۔اس لئے ان پڑھ عورتوں کو بھی موٹی موٹی دلیلیں سیکھ لینی چاہئیں اور جہاں عورتیں مل جائیں ان کو تبلیغ کرنی چاہئے۔تبلیغ کرنے کے مواقع آج کل ریلوں میں عورتوں کو خوب تبلیغ کا موقع مل سکتا ہے۔یہاں آتے ہوئے راستہ میں دوستوں نے مجھے بتایا کہ ایک عیسائی عورت مسلمان عورتوں سے گفتگو کر رہی ہے جو اسے کوئی جواب نہیں دے سکتیں۔میں نے اپنے گھر سے اس کمرہ میں بھیج دیا۔اور مختصر طور پر بتا دیا کہ اول تو وہ تمہیں مسلمان دیکھ کر خود بخود اعتراض کرے گی۔اس کا اس طرح جواب دینا اور اگر وہ اعتراض نہ کرے تو تم خود یہ ا اعتراض کرنا۔لیکن اتفاق کی بات ہے عیسائیوں کا سب سے بڑا اعتراض اور اس کا جواب مجھے بتانا بھول گیا۔جب وہ گئیں تو اس نے وہی اعتراض کر دیا۔اس کا جواب میں نے کسی وقت عورتوں کے درس میں بیان کیا ہوا تھا۔جو انہوں نے دے دیا اس نے کہا تمہارے قرآن میں لکھا ہے کہ عورتوں میں روح نہیں ہے اس لئے ان کو اپنے اعمال کا کوئی بدلہ نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا قرآن میں تو صاف لکھا ہے کہ کسی مؤمن مرد و عورت کے عمل کو ضائع نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کا بدلہ دیا جائے گا تم نے یہ کہاں سے نکالا کہ عورت میں روح ہی نہیں۔عیسائی عورت نے کہا قرآن میں یہ بات موجود ہے۔تم کو علم نہیں۔انہوں نے کہا میں تمہارے سامنے قرآن کی آیت پیش کر رہی ہوں اور تم کہتی ہو تمہیں علم نہیں۔اگر کوئی ایسی آیت قرآن کریم میں ہے تو نکال دیجئے۔اس نے کہا اگر تم لکھنو آؤ تو میں تمہاری تسلی کر سکتی ہوں۔انہوں نے کہا اگر تم قادیان آؤ تو میں تمہیں سمجھانے کی کوشش کروں گی پھر اس نے کہا تم نوجوان ہو اور میں بوڑھی ہو گئی ہوں۔اس لئے تمہاری باتوں کا جواب نہیں دے سکتی۔انہوں نے کہا اس لحاظ سے تو آپ کو ضرور جواب دینا چاہئے تھا کیونکہ آپ نے بہت سی عمرنز ہی باتوں میں گزاری ہے۔مگر وہ خاموش ہو گئی اور کوئی جواب نہ دے سکی۔تو ریل میں عورتوں کو تبلیغ کا اچھا موقع مل سکتا ہے اور کسی جگہ تو شاید ہی اتنی عورتیں جمع ہو سکیں جتنی گاڑی میں ہوتی ہیں اور مختلف جگہوں کی ہوتی ہیں۔اگر ان میں سے کسی کو ہدایت ہو جاوے تو وہ اس کے اثر کو دور دور پھیلا سکتی ہے۔پھر گھروں میں یا اور عورتوں کے مجمع میں موقع مل سکتا ہے۔اس کے لئے موٹے موٹے مسائل یاد کر لینے چاہئیں۔