انوارالعلوم (جلد 4) — Page 395
۳۹۵ خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خطاب حضرت فضل عمر خلیفہ المسیح الثانی ( جو ۱۷- مارچ 1919 ء کو جلسہ سالانہ پر فرمایا ) أَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ امَّا بَعْدُ فَاَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ O مُلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ، أين جماعت کے نئے انتظام کے متعلق اللہ تعالیٰ کے فضل اور کرم کے ماتحت ہماری جماعت روز بروز ترقی پر ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ ہر سال جو آتا ہے اپنے اندر نئی سے نئی برکات مخفی رکھتا ہے۔اور ہر دن جو ہم پر چڑھتا ہے نئے سے نئے فضلوں کا ہمارے لئے اظہار کرتا ہے۔پس جماعت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو دیکھ کر اور ان فرائض کو مد نظر رکھ کر جو اللہ تعالی کے قائم کردہ سلسلہ کے پیشوا کی حیثیت سے مجھ پر عائد ہوتے ہیں میں نے اپنی جماعت کی ترقی اور بہبودی کے لئے ضروری اور مناسب سمجھا کہ جماعت کے کاروبار کو ایک ایسے انتظام کے ماتحت لایا جاوے کہ ہر ایک کام جو پیش آئے وہ بغیر کسی رکاوٹ کے جلد سے جلد ہو سکے۔اس کے لئے میں نے ایک سکیم تیار کی تھی جو چھوا کر