انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 160 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 160

14۔حقیقتها ایسی خواہیں حدیث النفس ہوتی ہیں۔اس سے اسلام کی تردید کہاں ہوئی۔ہاں جو مذہب اس بر بات کو بیان نہیں کرتا وہ برباد اور تباہ ہو جاتا ہے۔مگر اسلام کی تو اور بھی صداقت ظاہر ہوتی ہے۔اس ایک ہی جواب سے وہ سارے اعتراضات مٹ جاتے ہیں جو اندھوں کی خوابیں خواب کے متعلق اوپر ذکر ہو چکے ہیں۔البتہ ایک بات خاص طور پر قابل غور ہے اور وہ اندھوں والی ہے۔یہ زیادہ تشریح اور توضیح چاہتی ہے۔کیونکہ وہ پوچھتے ہیں کہ اگر خوابوں میں خدا کا دخل ہوتا ہے تو کیوں اس میں کوئی ایسی بات نہیں ہوتی جس تک انسان کے ظاہری قومی کی رسائی نہیں ہوتی ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ ہوتی ہے مگر اس قسم کی نہیں جس قسم کی تم چاہتے ہو۔اور یہ کسی امر کے غلط ہونے کی دلیل نہیں کہ جس طرح ہم کہتے ہیں اس طرح کیوں نہیں ہوتا۔کیونکہ جس طرح ہونا ضروری ہوتا ہے اسی طرح ہوتا ہے۔باقی رہا یہ کہ جس طرح ہوتا ہے وہ صحیح ہے یا نہیں۔یہ بات دیکھنے کے قابل ہے۔اگر وہ صحیح اور درست ثابت ہو جائے تو پھر مانا پڑے گا کہ جس طرح ہوتا ہے اسی طرح ہونا چاہئے۔اب میں یہ بتاتا ہوں کہ اندھوں کو جو خواب میں نور دکھائی نہیں دیتا ان کے لئے ایسا ہی ہونا ضروری تھا۔اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے جو خواہیں بندوں کو آتی ہیں وہ کوئی محض تماشہ اور دل لگی کے طور پر نہیں ہوتیں بلکہ اس کی ہدایت اور راہنمائی کے لئے آتی ہیں۔اس کے متعلق ضروری ہوتا ہے کہ ایسے ذریعہ اور ایسے طریق سے آئیں جس سے انسان آسانی کے ساتھ اسے سمجھ سکے اور ان سے فائدہ اٹھا سکے اب اگر کسی اندھے کو اس طرح خواب آئے کہ اس کو بینائی دی جائے اور اس سے کوئی نظارہ دیکھے تو جو اس کی حالت ہوگی وہ تی ڈاکٹروں سے پوچھ لو۔انہیں خوب تجربہ ہے کہ جب کسی آنکھوں کے مریض کی ہیں پچیس دن کے بعد پٹی کھولتے ہیں تو اس کی کیا حالت ہوتی ہے۔وہ چلتے ہوئے لڑکھڑاتا اور ہر چیز کو حیرانی اور تعجب کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔حالانکہ ایک تھوڑے عرصہ کے بعد اس کی آنکھیں کھولی جاتی ہیں۔اسی پر قیاس کرلو کہ جب ایک اندھے کو ایک لمبی مدت کے بعد نور دکھائی دے گا اور وہ بھی تھوڑی دیر کے لئے اور پھر اس سے چھین لیا جائے گا تو اس کی کیا حالت ہو گی۔اور وہ اس سے کیا فائدہ حاصل کر سکے گا؟ کچھ بھی نہیں۔وہ تو اس حالت کو دیکھ کر گھبرا جائے گا اور خواب کے مضمون کو اخذ ہی نہ کر سکے گا۔مثلاً سرخ خون کا دکھائی دیتا جنگ کی علامت ہے۔اب اگر