انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 155 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 155

لوم جلد ۴ ۱۵۵ حقیقته الرؤيا صفائی کے ساتھ ڈھلتی جوانی میں نہیں آتیں۔اور جب انسان ۶۵ سال کا ہو جاتا ہے تو بہت کم آتی ہیں۔کیونکہ اس عمر میں حافظہ کمزور اور جذبات ماند پڑ جاتے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی معلوم کیا ہے کہ عورتوں کو مردوں کی نسبت زیادہ خواہیں یاد رہتی ہیں۔پھر یہ بھی کہ جن کو خواہیں زیادہ آتی ہیں وہ سوتے بھی زیادہ ہیں۔پھر وہ خوابیں جو صاف طور پر یاد رہتی ہیں وہ رات کے آخری حصہ میں آتی ہیں۔وجہ یہ ہے کہ چونکہ انسان دنیاوی خیالات میں مشغول ہونے کی حالت میں سوتا ہے۔اس لئے ابتدائی نیند میں اس کے خیالات دنیا سے بالکل منقطع نہیں ہو جاتے۔لیکن جوں جوں وقفہ پڑتا جاتا ہے اس کے تو ہمات آزاد ہوتے جاتے ہیں۔اور زیادہ بلند پروازی کرنے لگتے ہیں۔اور ایسی حالت میں جو نظارہ دیکھتا ہے اس کے اثرات زیادہ گہرے ہوتے ہیں۔اور اس لئے بھی اس وقت کی خواب زیادہ یاد رہتی ہے کہ آخری وقت میں انسان کے جاگنے کا وقت قریب ہوتا ہے۔پس اٹھنے پر اس وقت کی خواہیں زیادہ یاد ہوتی ہیں۔یہ بھی تحقیق کی گئی ہے کہ دس فیصدی آدمی ایسے ہیں کہ جن کو کبھی کوئی خواب نہیں آتی یا اس علم کے محققوں کے قول کے مطابق یوں کہنا چاہئے کہ ان کو خواب بالکل یاد نہیں رہتی۔یہ باتیں پیش کر کے وہ کہتے ہیں کہ دیکھو ان سے ثابت ہو گیا کہ جن نظاروں کا تم وحی اور رو یا نام رکھتے ہو ان کا انسان کے جسم کے ساتھ تعلق ہے نہ کہ کوئی بیرونی ذریعہ ان کا موجب ہے۔لیکن یہ خیالات کوئی جدید نہیں ہیں بلکہ قدیم سے چلے آئے ہیں۔ارسطو اور افلاطون کا بھی یہی خیال تھا اور اس زمانہ میں بھی یہی کہا جاتا ہے۔خواب کے ایک طبعی امر ہونے کی تائید میں اور کسی طاقت بالا کی طرف سے اس کے ظاہر ہونے کی تردید میں یہ لوگ ان واقعات سے یہ نتائج نکالتے ہیں کہ :- (۱) چونکہ جسمانی حالات کے تغیر کے ساتھ ساتھ خوابوں میں بھی تغیر ہوتا رہتا ہے اس سے معلوم ہو گیا کہ یہ قانون شریعت کے ماتحت نہیں بلکہ قانون قدرت کے ماتحت ہے ورنہ کیا وجہ ہے کہ حالات کے تغیر کے ساتھ ساتھ ان نظاروں میں بھی تغیر واقع ہوتا جاتا ہے مثلاً جوانی میں زیادہ بڑھاپے میں کم عورتوں کو مردوں کی نسبت زیادہ خوابوں کا آنا وغیرہ وغیرہ۔پس یہ امور دلالت کرتے ہیں کہ خوامیں جسم کے تغیرات کے ساتھ بدلتی رہتی ہیں اور جسم سے ہی تعلق رکھتی ہیں۔(۲) وہ کہتے ہیں کہ اگر خواب کا تعلق خدا سے ہوتا ہے اور وہ کسی شریعت پر کار بند کرنے کے