انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 92 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 92

انوار العلوم جلد ۴ ۹۲ علم حاصل کرو بھی ہے کیونکہ بہت باتیں چھوٹی چھوٹی معلوم ہوتی ہیں، لیکن ان کے نتائج بہت بڑے بڑے اور خطرناک نکلتے ہیں۔سو پہلے تو میں بقول مستورات کچھ باتیں ہی کروں گا۔میری صحت کہ اول میں ایک ایسی بات کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔جس کی نسبت میں جانتا ہوں کہ دوستوں کو اس کے سننے سے فرحت اور خوشی ہوگی اور وہ یہ اللہ تعالیٰ کی حکمت کے ماتحت قریباً دو سال سے میری صحت بہت کمزور چلی آرہی تھی اور میں نے گذشتہ سال سنایا تھا کہ مجھے بھی منذر رویا دکھائی گئی تھیں اور دوسرے دوستوں کو بھی جن میں میرے متعلق یہ بتایا گیا تھا کہ یا تو وفات ہوگی یا کوئی سخت بیماری۔ایسی صورت میں میں نے دیکھا کہ میری صحت دن بدن کمزور ہو رہی ہے اور اسی بات کی طرف متوجہ کرتی ہے کہ خاتمہ قریب ہے۔جب احمدیہ کا نفرنس کیلئے احباب آئے تو میں نے اسی خیال سے کہ اللہ تعالی بہتر جانتا ہے میری کتنی زندگی ہے اور مجھے اپنی زندگی پر کوئی بھروسہ نہیں، اعلان کیا تھا کہ اس رمضان میں دس یا پندرہ پاروں کا درس دوں گا تاکہ جس طرح ہو سکے ایک دفعہ قرآن سنادوں۔چنانچہ اس اعلان کے مطابق رمضان المبارک میں درس دیا اور دس پارے سنائے اس سے ضعف اور کمزوری اور بھی بڑھ گئی۔پھر اس کے بعد فوراً قرآن کریم کے ترجمہ کا کچھ کام کرنا پڑا جس سے ایسا بوجھ پڑا اور ایسی کمزوری ہوئی کہ جو اس سے پہلے کبھی مجھے نہیں ہوئی تھی۔حتی کہ اگر خط بھی پڑھتا تو سر میں درد شروع ہو جاتا۔ڈاک پڑھنی مشکل ہو گئی۔مجھے اخبار پڑھنے کی عادت ہے اور جب تک پڑھ نہ لوں چین نہیں آتا لیکن کمزوری کی وجہ سے سلسل ایک کالم بھی نہ پڑھ سکتا اور ٹکڑے ٹکڑے کرکے پڑھتا۔پھر اس قدر تکلیف بڑھ گئی کہ عام طور پر تبلیغ اور تعلیم کا سلسلہ بند ہوتا نظر آیا جس سے بعض دوست گھبرا گئے اور ان کے خطوط میرے پاس آئے جن سے میرے دل میں ایک درد پیدا ہوا اور میں نے دعا کی کہ الہی اس جماعت کے کام کرنے کا یہی تو وقت ہے لیکن میری صحت مجھے جواب دے رہی ہے اب یا تو مجھے صحت بخش کہ میں کام کر سکوں اور یا اگر میرے خاتمہ کا وقت قریب آگیا ہے تو مجھے اس بار سے سبکدوش کر کے اپنے پاس بلالے اور اس مقام پر کسی اور کو کھڑا کر دے۔جب حالت یہ ہو گئی اور صحت بہت بگڑ گئی تو مجبوراً مجھے شملہ جانا پڑا کیونکہ میں نے دیکھا کہ سوائے اس کے اور کوئی صورت بھائی صحت کی نہیں ہے کہ میں کچھ دن آرام کروں۔کام تو کہیں بھی نہیں چھوٹتے مگر ساتھ ہی یہ بھی خیال تھا کہ تبدیلی آب و ہوا کی وجہ سے فائدہ حاصل ہوگا۔۔