انوارالعلوم (جلد 4) — Page 75
والعلوم جلد " ۷۵ قادیان کے غیر از جماعت احباب کے نام پیغام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ قادیان کے غیر از جماعت احباب کے نام ایک اہم پیغام اے وہ باشندگان قادیان و دیہات متعلقہ جن کو ابھی تک اس مقدس انسان سے وابستگی کا فخر حاصل نہیں ہوا جس کو اس زمانہ کی اصلاح کے لئے اللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمایا ہے ، میں دیکھتا ہوں کہ کچھ دنوں سے آپ میں ایک نیا جوش پیدا ہوا ہے اور آپ لوگوں نے سلسلہ احمدیہ کی تردید کے لئے چند لوگوں کو باہر سے بلوا کر تقریریں کروائی ہیں۔میں بوجہ ان تعلقات کے جو مجھے آپ لوگوں سے ہیں مثلاً یہ کہ میں اس خاندان سے ہوں جو ابھی دو پشت پہلے تک اس جگہ کے حکمران تھا اور یہ کہ میں اس گاؤں کے مالکوں میں سے ایک مالک ہوں یا یہ کہ میں بھی اس گاؤں کا ایک باشندہ ہوں اور رنج و راحت میں تمہارا شریک ہوں ، آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ جبکہ آپ کی طبیعت کا جوش نکل چکا ہے، آپ اپنے اس عمل پر غور کریں کہ اس کا محرک کیا تھا اور یہ کہ کیا آپ نے اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے اعتدال اور انصاف سے کام لیا ہے۔اللہ تعالیٰ تقریریں کرنے سے اور غصہ سے منہ میں جھاگ بھر لانے یا گالیاں دینے سے خوش نہیں ہو تا بلکہ عمل سے خوش ہوتا ہے۔کیا آپ لوگوں نے کبھی یہ بھی خیال کیا ہے کہ آپ میں سے اکثر بلکہ سوائے پانچ دس کے باقی سب کے سب نماز روزہ اور دیگر احکام شریعت سے بالکل غافل ہیں اور آپ کی مساجد بالکل ویران پڑی رہتی ہیں اور کبھی پانچ اور کبھی دس نماز پڑھنے والے ہوتے ہیں بلکہ بہتوں سے اگر دریافت کیا جاوے تو وہ مسائل طہارت اور صفائی سے بھی۔