انوارالعلوم (جلد 4) — Page 429
وم جلوه ۴ ۴۲۹ خطاب جلسہ سالانہ کے امارچ ۱۹۱۹ء غیر احمدیوں سے رشتہ کرنے کے متعلق اب چونکہ وقت زیادہ ہو گیا ہے اس لئے مختصر طور پر کچھ کہہ کر ختم کرتا ہوں۔مجھے معلوم ہوا ہے کہ اب تک احمدی غیر احمدیوں کو رشتے دیتے ہیں دنیا میں کوئی انسان یہ پسند نہیں کرتا کہ اپنی اولاد کو آگ میں دھکیل دے پھر تم لوگ اپنی لڑکیوں کو کیوں آگ میں ڈالتے ہو۔کیونکہ غیر احمدیوں میں رشتہ کرنا لڑکی کو غیر احمدی بناتا ہے پس اپنی اولاد کو اپنے ہاتھوں جنم میں نہ ڈالو اور اپنے آپ اسے تباہ نہ کرو۔غیر احمدیوں کو رشتہ نہ دو بلکہ آپس میں کرو اس وقت بہت سی لڑکیاں لڑکے ہماری جماعت میں بن بیا ہے موجود ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ غیر احمدی غریب احمدیوں کو رشتہ نہیں دیتے ہاں جو آسودہ حال اور با حیثیت ہو اسے دے دیتے ہیں اور افسوس ہے کہ احمدی بھی لیتے ہیں۔حالانکہ انہیں چاہئے کہ جب غریب احمدیوں کو غیر احمدی نہیں دیتے تو وہ بھی ان کی لڑکیاں نہ لیں۔کیونکہ اگر احمدی امیر غیر احمدیوں کے ہاں رشتے کر لینگے۔تو پھر احمدی امیروں کی لڑکیاں کہاں جائینگی۔تو جہاں یہ ضروری ہے کہ غیر احمدیوں کو لڑکیاں نہ دیجائیں وہاں یہ بھی ضروری ہے کہ جب تک کوئی خاص دینی فائدہ نہ ہو ان کی لڑکیاں لی بھی نہ جائیں۔پھر ایک نہایت ضروری بات نماز باجماعت ہے اس کے متعلق نماز با جماعت کے متعلق میں نے ایک گذشتہ جلسہ پر بھی کہا تھا کہ نماز جماعت کے بغیر ہو نہیں سکتی سب سے مشکل وقت نماز کا صبح اور عشاء کا ہے۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے متعلق فرمایا ہے۔میرا دل چاہتا ہے کہ میں عشاء کی نماز میں اپنی جگہ اور کسی کو کھڑا کر کے کچھ لوگوں کے سروں پر لکڑیوں کے گٹھے رکھ کر لیجاؤں۔اور جو نماز کے لئے نہ آئے ہوں ان کے گھروں میں آگ لگا کر انہیں بھسم کر دوں (بخاری کتاب الخصومات باب اخراج اهل المعاصي والخصوم من البيوت دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا رحیم انسان جس نے مکہ فتح کر کے اپنے جانی دشمنوں کو کہدیا تھا لا تَشْرِيْب عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ - (زاد المعاد بلدا صفحه ۴۲۴ مؤلفه ابن قیم مطبوعہ مطبع میمنتر مصر ) وہ عشاء کی نماز با جماعت نہ پڑھنے والوں کے متعلق کیا کہتا ہے پس تم لوگ نماز باجماعت پڑھنے کی خاص کو شش کرو۔ایک اور بات یہ ہے کہ مدرسہ احمدیہ دین کی اشاعت کے لئے قائم کیا گیا ہے اس کے لئے جو آسودہ حال لوگ ہیں انہیں چاہئے کہ اپنا ایک ایک بچہ ضرور دیں۔اس وقت تک ایسے